Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کو پارلیمان میں لایا جائے، سوال یہ ہے کہ دھمکی آمیز خط تحریک عدم اعتماد کے دوران ہی کیوں آیا؟ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اُس وزیراعظم پر الزام لگایا ہے، جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، عمران خان فوری ثبوت پیش کریں۔ دھمکی آمیز خط کو پارلیمان اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں لایا جائے، وزیراعظم اپنی سیاست کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) بیلجیئم کی فٹبال ٹیم کے گول کیپر میگوئل وین ڈیمے کینسر کے باعث 28 سال کی عمر میں چل بسے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگوئل وین ڈیمے کو پہلی مرتبہ کینسر کی تشخیص پانچ سال قبل ہوئی تھی، میگوئل کے ساتھی کھلاڑیوں اور کلب انتظامیہ نے بھی گول کیپر کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ساڑھے پانچ سال گول کیپر کے لیے ناقابل یقین حد تک مشکل رہے اور انہوں نے اپنا پورا پیشہ ورانہ کیریئر بیلجیئم کی پرو لیگ سائیڈ میں گزارا۔ سال 2016/17 کی مہم سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو۔ خط کے متن کے مطابق اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔ وزیراعظم کی جانب سے تمام اراکین کو انفرادی طور پر خط ارسال کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے اور اب 31 مارچ یا…

مزید پڑھیں

منسک: (ویب ڈیسک) بیلاروس میں اپنی گاڑی پر ’یوکرین! ہمیں معاف کردو‘ کا اسٹیکر چسپاں کرنے والے یونانی کیتھولک پادری پر 490 ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مشرقی بیلاروسی شہر ماہلیو کی ایک عدالت نے 28 مارچ کو واسل یاہورؤ پر اپنی گاڑی پر متنازع اسٹیکر لگانے کے جرم میں 490 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یاہورؤ ماہلیو کے قریب بیالینچی نامی قصبے میں کیتھولک چرچ کے پادری ہیں۔ یاہورؤ یوکرینی شہر ایوانو فرینکیوسک کے ایک یونانی کیتھولک اسکول میں تعلیم بھی حاصل کرچکے ہیں۔ پادری کو 25 مارچ کو گرفتار کیا گیا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ریکارڈ بک کو الٹنے میں مصروف ہیں، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 4 ہزار رنز بنانیوالے تیز ترین ایشین کھلاڑی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کی گئی جس میں بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کی مبارکباد دی گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی اننگز میں…

مزید پڑھیں

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی میزبانی میں ہونے والے اہم اجلاس میں امریکا، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار 4 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی سرزمین میں کسی اہم ایونٹ میں شرکت کی۔ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی شرکت کی۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپید کی میزبانی میں 6 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس اسرائیل کے ایک چھوٹے سے شہر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء نے خطے کی بدلتی صورت حال اور…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں اگلے ماہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کو حالیہ دنوں ایک ڈیزائنر کی شاپ پر دیکھا گیا جس کے بعد سے دونوں کی جلد شادی کے حوالے سے خبریں پھیلی ہوئی ہیں اور اب اداکار کی پھپھو کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ پھپھو ریما جین کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے لیکن عنقریب شادی کی باتیں من گھڑت ہیں، ابھی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر بحث کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا کا مختصر ترین ماؤس تیار کرلیا گیا جسے ’’زیرو ماؤس‘‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ ہر طرح کے ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔ یہ ماؤس ایک انگلی سے کام کرسکتا ہے جسے آپ جیب میں آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں لیپ ٹاپ پیڈ کے آئی پیڈ پر کام کرنے میں الجھن ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ٹچ پیڈ کی حساسیت ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے مقامات پر ماؤس کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لیپ ٹاپ کو ایک مرتبہ چارج…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ خواتین کے بارے میں غیر اخلاقی باتیں کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں گھریلو خواتین کو نہیں لانا چاہیے اور جو خواتین سیاست کرتی ہیں ان کو سیاسی جواب دیا جاتا ہے۔ خواتین کو عزت دینا ہماری اقدار کا حصہ ہے اور گھروں میں بیٹھی خواتین پر جملے بازی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو کے بارے میں غیر اخلاقی گفتگو…

مزید پڑھیں