لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختو نخوا میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خطہ پوٹھور، مری اور گلیات میں بارش کی توقع ہے، بالائی خیبر پختونخوا میں چترال، دیراور سوات میں تیز ہوائیں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔
Author: Khabrain News
استنبول: (ویب ڈیسک) یوکرین نے امن مذاکرات میں پیشکش کی ہے کہ اگر روس مکمل جنگ بندی پر رضامند ہوتا ہے تو یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترک شہر استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات میں یوکرین نے کہا ہے کہ وہ نیٹو میں شامل نہ ہونے پر رضامند ہے تاہم اس شرط پر کہ روس مکمل جنگ بندی کا اعلان کرے۔ ترکی کے وزیر خارجہ میولت کیووسگلو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے استنبول میں…
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے مضافات میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے دو واقعات الگ الگ مقامات پر پیش آئے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہی مسلح موٹر سائیکل سوار دونوں واقعات میں ملوث ہوسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں مسلح نوجوان کو ایک سائیکل سوار اور ایک گاڑی پر گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دو دن پہلے بھی ایسے ہی واقعات میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے نت نئے فیچرز میں اضافہ کرتی رہتی ہے، اسی تناظر میں ایک اور انقلابی فیچر پر کام جاری ہے جس کے بعد صارفین 2 جی بی تک کی فائلیں شئیر کرسکیں گے۔ واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ واٹس ایپ 2 جی بی سائز تک کی بڑی فائلیں بھیجنے کی صلاحیت کی جانچ کر…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ ہمیں تین سے چار ماہ کے لیے پنجاب کی وزارت اعلی دے رہی تھی۔ ہمارے ترین گروپ سے معاملات طے پا گئے ہیں، ان کے وفد سے ملاقات کل ہوگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف 35 سال بعد لاہور میں ہمارے گھر آئے، انہوں نے کھانے کی دعوت دی مگر ہم نہیں گئے، نہ جانے کی وجہ کچھ خاص لوگ تھے جو آن بورڈ نہیں تھے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ مریم بی بی کو ہم پسند نہیں تھے، وہ…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8 اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجرسعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی ایک مرتبہ پھر مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کے تمام اہم رہنما شریک ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے سربراہ سردار…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی حمایت میں پاکستانی اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلی فون کیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران عمران خان نے یوکرین کی صورتحال اور جنگ جاری رہنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے حل کی حمایت میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے یوکرائنی حکام کی پاکستانی طلبہ، شہریوں اور…
پٹس برگ: (ویب ڈیسک) پیدائشی طور پر گلوکاری کے فن سے آگاہ بچی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی کم عمر ترین اوپرا گلوکارہ کی سند دی ہے۔ وکٹری برنکر کی عمر ابھی دس برس ہے لیکن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے سات برس کی عمر میں ہی کم عمر ترین اوپرا ہاؤس گلوکارہ قرار دیا ہے۔ 2019 میں انہوں نے 8 کم سن گلوکاروں کے ساتھ پٹس برگ کے پبلک تھیئٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ سننے والے ناقدین کا کہنا ہے کہ دس برس کی عمر میں اتنی پختہ اور بہترین…
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 88 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 314 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور45 اعشاریہ 2 اوورز میں 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، امام الحق کی سنچری بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچاسکی، انہوں نے 3 چھکوں اور 6…
