Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکمرانوں کی نیت صاف ہو تو چاہے کتنی ہی بڑی اندرونی یا بیرونی سازش ہو، ناکام ہوتی ہے وزیراعظم سے سندھ کے اراکین قومی ، صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی،ملاقات میں وزرا علی زیدی، فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران سماعیل بھی شامل تھے۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے عمران خان کو سندھ حقوق مارچ اورامر بالمعروف کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، وزیرِ اعظم نے منتخب نمائندوں و پارٹی عہدیداران کو سندھ میں پارٹی تنظیم کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایات جاری کی۔…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک اور وزیر کا قلمدان تبدیل کر دیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سردارمسعود لونی سے ٹرانسپورٹ و بہبود آبادی کا قلمدان لیکر انہیں محکمہ جنگلات کا قلمدان دے دیا ہے۔ اس سے قبل نورمحمد دمڑ کا بھی قلمدان بدل دیا تھا، ان سے وزارت خزانہ کا قلم لیکر انہیں منصوبہ بندی و ترقیات کا قلم دان دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو سابق وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے عمران خان اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ مُلک کا تماشہ بنا دے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان کو سابق جعلی وزیراعظم مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟ کبھی سعودی عرب، ایران کے درمیان ثالثی۔ کبھی روس یوکرائن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ایک اور رکن کا حکومت میں واپسی کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بے اے پی کی اپوزیشن میں شمولیت کے بعد حکومتی دعویٰ سامنے آیا ہے جس کے مطابق بی اے پی کے ایک رکن نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زبیدہ جلال پہلے ہی اپوزیشن اتحاد میں جانے سے انکار کر چکی ہیں۔ خیال رہے کہ بی اے پی ارکان نے گزشتہ رات اپوزیشن اتحاد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر کا عہدہ چھوڑنے والے طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا۔ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دل میں جو آتا ہے چلا دیتے ہو، کس نے اطلاع دی پارٹی سے ناراض ہوں۔ صحافی نے سوال کیا کہ فرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہا کہ طارق چیمہ دوریاں پیدا کر رہے تھے، اس پر جواب دیتے ہوئے ق لیگی رہنما نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 314رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شاہینوں کے خلاف کینگروز بلے بازوں نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا، اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ایرون فنچ 23، بین مک ڈرموٹ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 32 امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1900 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لا ہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور نئی قیمت 1 لاکھ…

مزید پڑھیں

دوحہ: (ویب ڈیسک) طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے انڈونیشیا اور قطر کے نائب وزیراعظم اور وزرائے خارجہ سے ملاقات کی اور افغانستان میں تعلیمی مسائل، انسانی بحران اور معاشی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنے انڈونیشیائی ہم منصب کے وزیر خارجہ ریتنو مرسودی اور قطر کے نائب وزیر خارجہ لولواہ الخطر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے انسانی، معاشی اور تعلیمی مسائل سے آگاہ کیا جب کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے زرداری ہاؤس جائیں گے۔ ذرائع ق لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوگی۔ ذرائع ق لیگ نے بتایا کہ چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی ملاقات کے وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی حکومتی پیشکش قبول کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اجلاس محکمہ اوقاف پشاورکی عمارت میں ہو گا، چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ رویت ہلال کی ذونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے اور اسلام آباد میں ذونل کمیٹی کا…

مزید پڑھیں