Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 میں رکنیت ختم ہونے کا ذکر ہے نا اہلی کا نہیں اور رکنیت ختم ہونا آئین کی زبان کی قریب ترین تشریح ہو گی۔ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر اٹارنی جنرل کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ریمارکس دیئے کہ آج آپ سے کوئی سوالات نہیں کریں گے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمالیہ میں وزیر اعظم کی تقریر کا حوالہ دیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کر لیا۔ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شکر پڑیاں کے قریب 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ ان دہشت گردوں نے سیاسی جماعتوں کے جلسے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سوات گروپ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی ہے جبکہ دہشت گردوں سے پانچ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ کی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا جس میں سرکاری سکول کو شادی ہال میں تبدیل کر دیا گیا۔ سندھ میں درسگاہیں نجی تقاریب کے لئے استعمال ہونے لگیں جہاں تعلیم کے بجاٸے شادی بیاہ کی تقاریب منعقد کی جانے لگی ہیں۔ گلشن اقبال کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مدھو گوٹھ میں اتوار کی رات شادی کی تقریب ہوئی ۔ سکول میں زیرتعلیم ایک طالبعلم نے بتایا کہ ہیڈ مسٹریس کی اجازت سے سکول کے اندر لوگ شادی کی تقاریب پہلے بھی منعقد کرتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب سکول ہیڈ مسٹریس سے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کو استعفی پیش کرنے کے بعد عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب عوام کی امانت ہے، عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی دینے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا، کیوں مستعفی ہوئے سب کچھ بتا دیا۔ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ سردار عثمان بزدار نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد ایوان وزیراعلی میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، انہوں…

مزید پڑھیں

استنبول: (ویب ڈیسک) ترکی کی میزبانی میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا جس سے صدر طیب اردوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔ عالمی خبر رساں ارادے کے مطابق بیلا روس کی سرحد پر یوکرین اور روس کے سفارتی حکام کے درمیان امن مذاکرات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے کے بعد ترکی کی دعوت پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی قیادت میں مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت استنبول میں شروع ہوگئی۔ مذاکرات کاروں سے ویڈیو خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ استنبول میں ہونے…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے ایک بار پھرخبردار کیا ہے کہ ملک کوخطرہ ہوا تو جوہری ہتھیاراستعمال کریں گے۔ روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکووف نے بیان میں کہا کہ اگر روس کی بقا اورسلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیاروں کوخطرہ ختم کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔ روسی حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین آپریشن کے نتائج کچھ بھی ہوں اسے جواز بنا کرجوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا اراد ہ نہیں رکھتے۔ یوکرین پرروسی حملے کے بعد سے امریکا نے متعدد بارروس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ دوسری جانب…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان نے غیرملکی میڈیا کی مقامی زبانوں میں نشریات پرپابندی عائد کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) ،امریکی نشریاتی ادارے (وائس آف امریکا)اورجرمن میڈیا (ڈی ڈبلیو) کی مقامی زبانوں میں چلنے والی نشریات کوبند کردیا ہے۔ طالبان نے بین الاقوامی براڈکاسٹرز کونشریات فوری طورپربند کرنے کا حکم دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارے کی پشتو،فارسی اورازبک زبان میں چلنے والی نشریات کوآف ائیرکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ طالبان نے امریکی کے سرکاری نشریاتی ادارے کی مقامی چینل پردکھائی جانے والی نشریات بھی بند کردی گئی ہیں تاہم ریڈیو نشریات…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں پٹرول کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ کردیا گیا۔ آٹھ روز میں پٹرول کی قیمت میں 7مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت ایک بارپھربڑھا دی گئی ہے۔ آٹھ دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 7 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔ نئی دہلی میں فی لیٹرپٹرول کی قیمت 8 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے لیٹر سے تجاوز کرگئی جبکہ ڈیزل 91روپے سے زیادہ کی قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی میں فی لیٹرپٹرول 115 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل 99 روپے فی لیٹرسے…

مزید پڑھیں

مناما: (ویب ڈیسک) بحرین میں باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل کو بند کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما کے قریبی علاقے آدلیہ میں ہوٹل کے بھارتی مینجر نے باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہوٹل کوبند کردیا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور تمام سیاحتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسی پالیسیوں سے گریز کریں جو مملکت کے قانون کی خلاف ورزی کرتی…

مزید پڑھیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) گلین میکسویل کی بھارتی نژاد ونی کے ساتھ شادی کی طویل رسومات مکمل ہوگئیں۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کی بھارتی نژاد ونی کے ساتھ شادی کی تقریبات ایک ہفتے سے بھی زائد جاری رہیں، اس ہفتے دونوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق ورمالا پہنائی۔ واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے ہی گلین میکسویل پاکستان کے ساتھ جاری سیریز میں شریک نہیں ہوئے، وہ اپنی آئی پی ایل ٹیم کو بھی تاخیر سے جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں