Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعدحکومتی وفد بھی وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گیا۔ رات گئے تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پانے کےبعد حکومتی وفد بھی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم سے ملاقات کے لیے جا پہنچا۔حکومتی وفد میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل تھے۔ حکومتی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام ایم کیو ایم کو پہنچایا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد وزیراعظم عمران خان کا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کنوینئر خالد مقبول صدیقی اجلاس کی صدارت کریں گے، کراچی میں موجود رابطہ کمیٹی کے اراکین کو بہادرآباد پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے ساتھ معاہدے کو توثیق کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ایک طرف اپوزیشن ایک طرف حکومت، پاکستان میں جوڑ توڑ کی سیاست اپنے عروج پر ہے۔ رات گئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں اپنے ساتھ ایم کیو ایم کے شامل ہونے کا اعلان کر دیا، بلاول نے ٹوئٹ کی کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کرے گی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں پاکستان کو مبارکباد بھی پیش کی، کہا کہ تفصیلات سے آج باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے…

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) ترکی میں مذاکرات کے بعد یوکرین میں روسی کارروائیوں میں کمی آنے لگی، روسی افواج کیف کے مضافات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس فوجی انخلاء نہیں کر رہا بلکہ اپنی فوج کو نئی پوزیشن پر تعینات کر رہا ہے۔ ترکی میں مذاکرات کے بعد روسی حکمت عملی تبدیل، کیف کے محاصرے سے روسی افواج پیچھے ہٹنے لگیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، یہ روس کی نئی چال ہے، امریکا نے خبردار کردیا۔ استنبول میں روسی وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ کیف پر حملوں میں کمی لارہے…

مزید پڑھیں

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں مضر صحت دودھ کی فروخت کرتے ہوئے منظم مافیا شہریوں میں بیماریاں بانٹ رہا ہے اور حکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مظفرآباد میں کھلے مضر صحت دودھ کی فروخت کا مکروہ دھندہ جاری ہے جبکہ دودھ کی ٹیسٹنگ کے لئے حکومتی دعووں اور عدالتی احکامات کے باوجود سالوں بعد بھی مقامی سطح پر لیبارٹری کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا ہے۔ شہریوں کی جانب سے دودھ کی ترسیل کی نگرانی کے بوگس نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو انتظامی اداروں کے حکام درپیش مسائل کے ساتھ موجود…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخاب کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی فہرست مرتب کرلی ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں نوٹیفکیشن کا اجراء متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، کراچی اور حیدرآباد ڈیویژن میں دوسرے مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ سندھ حکومت نے کراچی کے 6 ٹائونز میں 13 یونین کمیٹیوں کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد کراچی میں یونین کمیٹیوں کی تعداد 233 سے بڑھکر 246 ہوگئی ہے، اورنگی ٹائون میں ایک یونین کمیٹی…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں میدان کل سجے گا، انتخابات کے لیے پولیس فورس نے انتظامات مکمل کرلیے، صوبہ بھر میں 1500 سے زائد پولنگ سٹیشنز حساس قرار دے دیئے گئے ۔ خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولیس فورس نے انتظامات مکمل کر لیے، صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی، مجموعی طور پر سکیورٹی کے لئے پولیس کے ہمراہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی اضلاع جن میں مالاکنڈ۔ ہزارہ ریجن،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے، 24 گھنٹے میں مزید 194 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کیسز میں کمی کے باوجود ہلاکتیں جاری، 2 اموات کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 349 تک پہنچ گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 591 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 136 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 609 ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز 27 ہزار 492 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نےتحریک عدم اعتماد سے پہلےرات گئے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا، حکومتی اتحادی ایم کیوایم نے عمران خان حکومت کو چھوڑنے کیلئے اپوزیشن کیساتھ معاہدہ طے کر لیا۔ ترجمان ایم کیوایم کے مطابق آج سہ پہ رپریس کانفرنس میں اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کاا علان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، متحدہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کا ساتھ دے گی، قانونی ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہپ انجری کا شکار مچل مارش کی تکلیف میں بہتری نہیں آسکی جس کے باعث آل راؤنڈر ٹیم سے الگ ہوگئےہیں اور وہ آج ہی وطن واپسی کے لیے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔ مچل مارش پہلے ون ڈے سے قبل ہپ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے سبب وہ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھی شریک نہ ہوسکے تھے۔ دوسری جانب آسٹریلوی بیٹر میتھیو رنشا لاہور پہنچ گئے ہیں، لاہو رآمد…

مزید پڑھیں