لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہو گا، مہمان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم جیت کے لیے پر عزم ہے۔ زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ میلہ عروج پر ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا دوسرے ون ڈے میں مدمقابل آنے کے لیے تیار ہیں، سہ پہر تین بجے کرکٹ ایکشن شروع ہوگا۔ چوکے چھکے کی بہار آئے گی، وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔ پہلے ون ڈے میں 88 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا نے سیریز جیتنے پر نظریں جما لی…
Author: Khabrain News
بیجنگ: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے دورہ کے دوران اپنے ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس کے دوران اقتصادی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ سٹریٹجک، اقتصادی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ عالمی وبا، افغانستان میں امن اور بین الاقوامی امور پر بات چیت بھی کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے پاک…
لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو ایک شرط پر عمرہ کے لیے ویزہ دیا جائے گا، وہ خواتین جن کی 18 سے 65 سال تک ہے، ان کو محرم کے بغیر ویزہ دیا جا سکے گا۔ 2021 میں وزارت حج و عمرہ نے ہر عمر کی خاتون کو بغیر محرم کے زیارات پر آنے کی اجازت دی تھی، جس میں صرف گروپ کے ساتھ آنے کی شرط عائد کی گئی تھی۔ خواتین کو…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ گیم اوور نہیں ہوئی ابھی تو گیم آن ہے،آخری وننگ شاٹ کپتان ہی کھیلتا ہے۔ علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ اور اپوزیشن سے دور رہے گی۔ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ ماضی اچھا نہیں رہا۔پر امید ہیں کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے وقت ناکامی ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ گیم اوور نہیں ابھی تو گیم آن ہے،آخری وننگ شاٹ کپتان ہی کھیلتا ہے۔اس بار پھر ایک بال پر 3 وکٹیں گریں گی۔بلاول بھٹو کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عہدہ آنی جانی چیز، جینا مرنا اپنی پارٹی اور عوام کے ساتھ ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں سردار آصف نکئی،آشفہ ریاض، اختر حیات، سلیم سرور جوڑا،لیاقت علی، عامر نواز چانڈیا اور دیگرشامل ہیں۔ عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب تک سانس میں سانس ہے، وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا،کپتان کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا۔ انہوں نے کہا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہوزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی۔ 5 یا 6 ووٹوں سے تحریک کو ناکام بنائیں گے۔ معاون خصوصی برائےنوجوانان عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 5 یا 6 ووٹوں سے ناکام ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی آسانی سے وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔جہانگیر ترین بھی پرویز الہٰی پر اعتماد کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 48گھنٹے اہم ہیں ،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا۔ایم کیو ایم کا ووٹ پاکستان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ صبح ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل بھی لارجر بنچ کا حصہ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے وکیل مخدوم علی خان آج اپنے تفصیلی دلائل کا آغاز کریں گے، عدالت نے سندھ ہاوس حملے کے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔
اسرائیل : (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دورہ بھارت ملتوی کردیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کورونا میں مبتلا ہونے پر موجودہ ہفتے کے لیے طے شدہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔ بینیٹ کے دفتر سے جاری شدہ ایک بیان کے مطابق ان کی صحت یابی کے بعد اس دورے کا وقت نئے سرے سے طے کیا جائے گا۔ اسرائیلی سربراہ حکومت کو بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی دعوت پر تین روزہ دورے پر بھارت جانا تھا۔ پیر کے روز ان کا کورونا وائرس کی جانچ کے لیے کرایا گیا ٹیسٹ مثبت آیا تھااور اس…
واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکی عدالت کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتقال اقتدار روکنے کی کوشش میں جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔ ایک امریکی عدالت کے جج کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2020 کے صدارتی الیکشن کے بعد انتقال اقتدار روکنے کی کوشش کرتے ہوئے جرائم کا ارتکاب کیا۔ عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق اس وقت صدر کے عہدے پر فائر ریپبلکن سیاستدان ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کی انتخابی کامیابی کی کانگریس کے ذریعے توثیق رکوانے کی غیر قانونی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ اس عدالتی فیصلے کو امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی…
جرمن : (ویب ڈیسک) جرمن وزیر صحت کارل لاؤٹرباخ یورپی یونین کو یہ باقاعدہ تجویز دینا چاہتے ہیں کہ تمام رکن ممالک میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو کورونا کی چوتھی ویکسین بھی لگائی جائے۔ لاؤٹرباخ نے برلن میں کہا کہ وہ برسلز میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے صحت کے اگلے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے کہ تمام بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کا چوتھا ٹیکہ بھی لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چوتھی ویکسین ممکنہ طور پر اس سال ستمبر سے لگانا شروع کی جا سکتی ہے۔…
