Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا اعلان کر لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف، حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، بی اے پی کے خالد مگسی، بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 27 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دکھائے گئے خفیہ خط قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی تجویز آ گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمراان خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر مونس الٰہی، بی اے پی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران خفیہ خط کے معاملے پر ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کوعمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہئیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دینے اورحکومت میں موجود اپنے وزرا کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندوانتہاپسند وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بالی وڈ کے میگا اسٹارشاہ رخ خان کے خلاف زہراگلتے ہوئے انہیں ملک دشمن قراردے دیا۔ اترپردیش کے مسلمان دشمن وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے بھارت کے سب سے بڑے اسٹارشاہ رخ خان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں تو وہ عام مسلمان کی طرح سڑکوں پرخوار ہوتے پھریں گے۔ یوپی کے وزیراعلی نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ملک دشمن فلمیں بنا رہے ہیں اوروہ ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔ یوپی کے ہندوانتہاپسند وزیراعلی…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت ہالی وڈ اسٹارول اسمتھ کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔ متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے آسکرایوارڈز کی تقریب میں میزبان کوتھپڑمارنے والے اداکار ول اسمتھ کی حمایت کردی۔ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ کوئی میری بیمار ماں یا میری بیمار بہن کے بارے میں مذاق کرے تومیں بھی اسے تھپڑ ماروں گی۔ ول اسمتھ نے میزبان کوتھپڑ مارکے اچھا کیا۔ کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے گھروالوں کی بیماری کے حوالے سے مذاق کرنے والے کے ساتھ…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) بیکری کی مالکن ایک خاتون جب پھل خریدنے بازار گئیں تو ایک ٹھیلے پر ان کی نظر غیرمعمولی بڑے لیموں پر پڑی جو غیرمعمولی طور پر بہت بڑا تھا۔ 38 سالہ ٹیمی وارن برطانوی شہر چپن ہام میں رہتی ہیں۔ انہوں جو لیموں دریافت کیا ہے وہ ان کے بچےکےپورے سر سے بھی بڑا ہے۔ اس کی مجموعی لمبائی 9 انچ اور وزن چار پونڈ سے بھی زیادہ ہے۔ چند روز قبل ہی انہوں نے یہ لیموں خریدا ہے۔ ٹیمی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ قریبی موجود لیکم فارم گئی تھیں جہاں ایک اسٹال پر ان کی…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) کچھ لوگ اپنے خوابوں کوپورا کرنے کے لئے ہرمشکل کام کرگزرتے ہیں اورایسا ہی کچھ کردکھایا موٹرسائیکل کے شوقین ایک نوجوان نے۔ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک نوجوان نے 3 سال تک ایک ایک روپیہ جمع کیا اوربالآخراپنے خواب کوپورا کرتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ قیمت کی ہیوی بائیک خریدنے میں کامیاب ہوگیا۔ سکوں کی شکل میں موجود ڈھائی لاکھ روپے ایک وین میں لاد کربائیک کے شو روم پہنچائے گئے جنہیں ٹرالی کی مدد سے شو روم کے اندرمنتقل کیا گیا۔ یہی نہیں، ان سکوں کو گننے میں شو روم کے…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ الٹراوائیلٹ شعاعوں کی ایک منفرد قسم، جسے ’’فار الٹراوائیلٹ سی‘‘ کہا جاتا ہے، ہوا میں موجود جراثیم اور وائرسوں کا خاتمہ صرف چند منٹوں میں کرسکتی ہے جبکہ اس سے انسانوں کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ واضح رہے کہ سورج سے آنے والی شعاعوں میں ’’دھوپ‘‘ کے علاوہ الٹراوائیلٹ (بالائے بنفشی) شعاعیں بھی شامل ہوتی ہیں جنہیں ہم دیکھ نہیں سکتے۔ ان شعاعوں کی زیادہ مقدار ہمیں جلد کے سرطان (اسکن کینسر) اور اس قسم کی دوسری بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے۔ البتہ یہی الٹراوائیلٹ شعاعیں جراثیم کش خصوصیات…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید تیس پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 182 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 182 روپے 64 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سیاسی صورتحال پاکستان سٹاک مارکیٹ پر حاوی ہو گئی، 100 انڈیکس اُتار چڑھاؤ کے بعد 101.14 پوائنٹس کی تنزلی کے بعد 44337.56 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.23 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں