لاہور: (ویب ڈیسک) حسیب اللہ خان کی سنچری کی بدولت بلوچستان نے سندھ کو 13 رنز سے شکست دے کر پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ملتان میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 264 رنز کا ہدف سندھ کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 250 سکور بناسکی، عمیر بن یوسف نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے، شرجیل خان 50، صائم ایوب 30، خرم منظور 55، سرفراز احمد 1، محمد طہٰ 1، حسن محسن 14…
Author: Khabrain News
ریاض: (ویب ڈیسک) قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ مقابلوں کے لیے سعودی عرب نے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور آسٹریلیا کے مابین کو کھیلے جارہے فیفا ورلڈکپ 2022 کا اہم کوالیفائنگ میچ کے دوسرے ہاف تک بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم سلیم آل داورسی نے میچ کے 65 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ٹیم کو سبقت دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کو جاپان کے ہاتھوں 0-2 کی شکست کے ساتھ ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، سعودی عرب پانچ مرتبہ پہلے…
ٹانک: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے6 جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے، کارروائی میں تین دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تین دہشتگردوں نے فوجی کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ بیان کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 جوانوں نے بہادری سے…
روجھان: (ویب ڈیسک) کمسن بیٹی کو برائی کے اڈے پر فروخت کرنے پر لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا میں خبر آنے پر ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر روجھان پولیس نے برائی کے اڈے پر چھاپہ مار کر کمسن لڑکی کو برآمد کر کے موقع سے ایک ملزمہ کو گرفتارکیا۔ روجھان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ روجھان کی حدود میں برائی کا اڈا چلاتی تھی، گرفتار ملزمہ کے بیان پر لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا ہے، برائی کے اڈے پر کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی کا انکشاف بھی کیا گیا۔
لندن: (ویب ڈیسک) انٹیل نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے طاقتور اور تیزرفتار ترین ڈیسک ٹاپ پروسیسر کو جلد ہی پیش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کور آئی نائن 12900 کے ایس ماڈل کا 16 کور پروسیسر ہے جو ٹویلفتھ جنریشن ’اسپیشل ایڈیشن‘ بھی ہوگا۔ اس میں کل 16 کور شامل ہیں جن میں سے آٹھ کور پرفارمنس پروسیسر ہے اور دوسری آٹھ کور کو ایفیشنٹ کور کہا جاتا ہے۔ اس میں 24 تھریڈ ہیں اور 30 ایم بی کی ایل تھری کیشے بھی ہے۔ اس بار انٹیل نے پروسیسر کی کلاک اسپیڈ 5.2 گیگا ہرٹز سے بڑھا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم بیٹھک میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی جارہی ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے خط دکھائے بغیر اس کے مندرجات سے شرکا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اگر ملک کا نام لے لیا…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کی متعدد عسکری تنصیبات پر اسکندر بیلسٹک میزائل داغ دیے، حملے میں یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگئے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق دو مختلف مقامات پر روسی فوج نے اسکندر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، حملے میں یوکرین کے ایمونیشن ذخائر تباہ ہوگئے۔ حملے میں تین ائیر ڈیفنس سسٹم، تین ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، 2 ہاؤٹزر گنز اور 49 بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوگئے۔ روسی فوج نے کیف کا محاصرہ نرم کر کے فوج کو مشرقی محاذ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج دھمکی آمیز خط سینیئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی ہے لیکن اس میں خط نہیں دکھایا بلکہ مندرجات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسد عمر نے دھمکی آمیز خط سے متعلق بریفنگ دی اور خط سے متعلق صرف مندرجات شیئر کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بتایا کہ خط عسکری قیادت سے شیئر کیا جا چکا ہے، خط میں جو زبان استعمال ہوئی وہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان قومی اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اورشہبازشریف نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 منحرف ہوگئی۔ منحرف ارکان میں رکن قومی اسمبلی میں عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود تھے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب آئندہ ایک دو روز میں عہدہ چھوڑ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں، وہ ایک دو روز میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ایم کیو ایم کی سفارش پر کسی سیاسی فرد کو کے ایم سی کا ایڈمنسٹریٹر لگایا جائےگا۔ خیال رہے کہ رات گئے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ طے…
