Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دکھائے گئے دھمکی آمیز خط کے بعد پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ باہر سے پیسے لے کر حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور حکومت بدلنے کی کوشش باہر سے کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں مولانا غیا ث الدین، فیصل نیازی، اشرف انصاری نے شرکت کی۔ چودھری پرویز الٰہی سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما یونس انصاری، چیف وہپ سید عباس علی شاہ، ایم این اے حسین الٰہی، صوبائی وزیرحافظ عمار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مایہ نازجوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جوڑا اگلے ماہ اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گا، تاہم اب اس حوالے سے رنبیر کا بیان سامنے آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں عالیہ اور ان کی شادی جلد ہونے کا اعتراف کیا لیکن انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے انکار کردیا۔ رنبیر نے کہا کہ مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے، عالیہ اور میرا جلد شادی کرنے کا ارادہ ہے ، ہاں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کامشترکہ اجلاس کل طلب اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس سہہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی پر غور ہو گا۔ خیال رہےکہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث ہوگی۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لیے گئے استعفی کو کل منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا استعفیٰ گورنرہاؤس کو موصول ہو گیا ہے، عثمان بزدار کا استعفی کل منظور کیے جانے کاامکان ہے، کل گورنرپنجاب چودھری محمد سرور استعفے کی منظوری کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیں گے۔ گورنر پنجاب سے استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اقدامات کرے گا، استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور انتخاب کا شیڈول جاری کیاجائے گا۔ خیال…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےمکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کورہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے پر پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کیپٹن سعد اور لانس ئانیک عرفان شہید کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ گورنر کے پی اور صوبائی وزرا بھی نمازجنازہ میں شریک تھے۔ دونوں اہلکار جنوبی وزیرستان میں لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ آرمی چیف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم عمران خان کو خفیہ دستاویزات پبلک کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روکنے کے حوالے سے دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ شہری نعیم نے عمران خان کے خلاف دائر درخواست میں استدعا کی کہ عدالت وزیر اعظم کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سیکریٹ دستاویز یا اس کا متن جاری کرنے سے روکے۔ درخواست میں وزیراعظم عمران خان، سیکرٹری قانون اور سیکریٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان سے استعفیٰ مانگا نہ ہی وہ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، خط کو پارلیمان میں ان کیمرہ اجلاس میں لائیں گے، خط کل پارلیمان میں رکھیں گے، عمران خان ملک اور قوم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کو سب مل کر ناکام بنائیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان 100 فیصد کامیاب ہوں گے اور ہم کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی دی اور خط عمران خان کی خارجہ پالیسی پر حملہ ہے اور اگر وزیر اعظم خط کے مندرجات سامنے لائیں تو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایم کیوایم اوراپوزیشن کے درمیان 18 نکات پرمشتمل معاہدہ کیا گیا ہے، معاہدے کو چارٹر آف رائٹس کا نام دیا گیا ہے، معاہدے پر ایم کیوایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹونے دستخط کیے ہیں جبکہ معاہدے پر شہبازشریف، مولانافضل الرحمان، اخترمینگل اورخالد مگسی نے بطورِ ضامن دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے نکات کے مطابق لوکل گورنمٹ ایکٹ پرسپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق عمل ہوگا سرکاری ملازمتوں پر طے شدہ کوٹہ شہری اوردیہی سندھ کے مطابق عمل کیاجائےگا جعلی ڈومیسائل کے معاملے پرمشترکہ تمام فورم جدوجہد کی جائے گی…

مزید پڑھیں