Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر تحریک انصاف کے تینوں ناراض دھڑوں نے مشترکہ فیصلے کے لئے باہمی رابطے کرلئے۔ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں کس کی حمایت کی جائے ؟ اس معاملے پر تحریک انصاف کے چھینہ گروپ، علیم خان گروپ اور ترین گروپ کے رہنماؤں کے رابطے ہوئے۔ تحریک انصاف کے تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماوں کی غیر رسمی مشاورت ہوئی۔ وزیراعلی پنجاب کے لئے کس کی حمایت کی جائے، تینوں دھڑوں نے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا گیا، تمام گروپس نے آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ یوکرین کی جنگ کے باعث افغانستان کو فراموش نہ کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے سربراہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ کے باعث افغانستان کی صورت حال کو فراموش نہ کرے۔ اس ادارے کے سربراہ نے یہ اپیل افغانستان کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی توجہ یوکرین میں جاری جنگ پر مرکوز ہے تاہم ضروری ہے کہ افغانستان کے ساتھ عملی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا وبا سے نمٹنے اور پالیسیاں بنانے کے لیے تشکیل دیئے گئےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا گیا۔ ذمہ داریاں محکمہ صحت کے سپرد کردی گئیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن ہے۔کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کو سونپی جارہی ہیں۔2سال میں این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ االلہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) یوکرینی مہاجرین کی تعداد 4 ملین سے تجاوز کر گئی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد مختلف یورپی ممالک میں بطور مہاجر پناہ لینے والے یوکرینی شہریوں کی تعداد اب4 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ یو این ایچ سی آر نے کہا کہ 24 فروری سے جاری جنگ کے باعث اب تک 40 لاکھ 19 ہزار سے زائد شہری یوکرین سے رخصت ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد نے ہمسایہ ملک پولینڈ کا رخ کیا ہے۔ جن کی تعداد لگ…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی سینئر اداکار انوپم کھیر نے بتا دیا کہ ایک کامیاب اداکار ہونے کے باوجود اْنہوں نے آج تک اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں خریدا۔ اداکار کا بتانا ہے کہ وہ کامیاب اداکار ہونے کے باوجود کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، انہوں نے آج تک صرف ایک گھر خریدا ہے جو اْنہوں نے اپنی والدہ کو بطور تحفہ دے دیا تھا۔ انوپم کھیر نے کہا کہ ‘وہ کئی برسوں سے ممبئی میں کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں۔انوپم کھیر نے بتایا کہ ‘اْن کا ممبئی میں گھر تو دور کی بات ایک فلیٹ تک نہیں…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندوانتہاپسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بالی ووڈ کے میگا سٹارشاہ رخ خان کے خلاف زہراگلتے ہوئے انہیں ملک دشمن قرار دے دیا۔ اترپردیش کے مسلمان دشمن وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ نے بھارت کے سب سے بڑے سٹارشاہ رخ خان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں تو وہ عام مسلمان کی طرح سڑکوں پر خوار ہوتے پھریں گے۔ یوپی کے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ملک دشمن فلمیں بنا رہے ہیں اور وہ ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔ یوپی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز کی جانب سے پہلی بار اپنے حمل اور ماں بننے کے احساس سے متعلق بات کی گئی ہے ۔ اقراء عزیز نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا جس میں اقرا نے کہا کہ ‘ماں بننے کے عمل کے دوران انہوں نے کسی کو کسی قسم کا کچھ تنگ نہیں کیا تھا، اْنہیں شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا اْنہیں معلوم ہوا کہ وہ ماں بننے والی ہیں، پھر ایک دن آیا کہ کبیر حسین اْن کے ہاتھوں میں تھا۔ اقراء عزیز نے بتایا کہ…

مزید پڑھیں

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) حیدرآباد میں کوٹری ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس میں پٹری کو نقصان پہنچا اور ریلوے لائن کا ایک فٹ سے زائد حصہ ٹوٹ گیا۔ پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے نتیجے میں کوٹری ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی تھی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں اور شواہد اکٹھے کیے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی سکواڈ کے تمام ارکان کے عالمی وبا کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ ترجمان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ تمام دستیاب کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، ان ارکان کے ٹیسٹ گزشتہ شب میچ کے بعد دوبارہ کئے گئے، ان کی رپورٹس موصول ہوگئیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی سکواڈ کے 2 کرکٹرز اور ایک سٹاف ممبر کا کووڈ 19 مثبت آیا تھا جس کے بعد ارکان آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔ کورونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں میں آسٹریلوی ٹیم کے سپنر ایشٹن ایگر اور جوش انگلس کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی لیگ سپنر ایڈم زمپا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ کے گریٹ پلیئر ہیں، ان کو آؤٹ کرنا بہت اہم تھا، بھارت کے ویرات کوہلی بھی ایسے ہیں۔ آن لائن پریس کانفرنس میں ایڈم زمپا نے کہا کہ بابر اعظم ون ڈے کے کامیاب بیٹسمین ہیں، ان کے لئے بالنگ میں پلان کرنا پڑتا ہے۔ ایڈم زمپا کا کہنا تھا کہ پاکستان سائیڈ کی سب سے بڑی وکٹ حاصل کی، میچ سے قبل ہمارے 2 کھلاڑی ایشٹن ایگر اور جوش انگلس کووڈ کا شکار ہوئے تھے ، ہم…

مزید پڑھیں