حکومت نے ملک میں کووڈ-19 کے کیسز میں تیزی سے کمی اور بڑی آبادی کی کامیاب ویکسی نیشن کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو آج بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کووڈ کے کیسز اور ویکسی نیشن کی شرح کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ہم نے اس وبا کے ساتھ زندگی گزارنے کا نارمل طریقہ کار اپنانا ہے اور ایمرجنسی میں بنائے گئے اس ادارے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی کر دی گی۔ فیڈرل ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تعلیمی اداروں کے لیے رمضان کے اوقات وفاقی نظامت کے دائرہ کار میں کام کرنے والے تمام تعلیمی ادارے اوقات کار پر نظر رکھیں گے۔ سنگل شفٹ اداروں کا وقت صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ ڈبل شفٹ اداروں کا وقت صبح 8 بجے سے 12 بجے تک کر دیا گیا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اب معاملہ 172ووٹوں کا نہیں ہے بلکہ اس سے آگے جاچکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ غیر ملکی طاقت پاکستان میں حکومت تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔ ہم حساس معاملات پر خاموش نہیں رہ سکتے ،سازش باہر سے بیٹھ کر ہورہی ہے۔کسی کو بھی ملک کے خلاف سازش نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی ملک کانام نہیں لیا،تمام ثبوت موجود ہیں۔پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کے لئے دھمکی دی گئی ہے۔کسی کو پاکستان کے اندرونی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں خفیہ مراسلے کے مندرجات پر غور کیا جارہا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہیں۔ ائیر چیف اور نیول چیف بھی موجود ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر خزانہ شوکت ترین بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط پر غور ہوگا۔ وزیر اعظم خط سے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب ! تاریخی کرپشن آپ کی شناخت رہے گی، پچھتاوے، ندامت اور افسوس کے سوا آپ کے پاس کچھ نہیں، کاش آپ عوام کی ضروریات آٹا، چینی، گیس، دوائی کے بارے سوچتے، کاش آپ ملکی ترقی کا سوچتے۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار کا سفر دیمک زدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا، آپ لوگوں کے ضمیر کی آواز کو چوری کر کے امیر سلطنت کہلائے، پارلیمان کو مفلوج اور میڈیا سمیت ہر تنقید کرنے والے کی زبان…
لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان کپتان ایرون فنچ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے ، میچ میں آخری وقتوں میں ڈیو فیکٹر اہم ہوگا۔ پاکستانی ٹیم آج ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان ٹیم میں فخر زمان ، امام…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہار نہیں مانیں گے اور وہ اکیلے ہی سب کا مقابلہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی کو لیٹر نہیں دکھایا گیا کیونکہ وہ گزشتہ روز اجلاس میں نہیں تھے۔ وزیر اعظم عمران خان ہار نہیں مانیں گے اور لڑ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خط کی حقیقت قوم کے سامنے ہے جبکہ ہم نے کسی ملک کا نام…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج این سی او سی بند ہو رہا ہے اور این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ اور مؤثر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا۔
برطانیہ: (ویب ڈیسک) یوکرین میں حملے کے دوران روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنے ملک کا ہی طیارہ مار گرایا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جیرمی فلیمنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روس کے لیے صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے لیکن صدر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مشیر انہیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج طلب کر رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے میں آج لاہور کا دورہ منسوخ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میر جعفروں، بلیک میلروں اور جمہوریت کے غداروں کے خلاف وزیر اعظم کا خطاب اہم ہو گا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کا خطاب مؤخر ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہے البتہ…
