Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں منحرف اراکین کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 منحرف اراکین سامنے آئے ہیں جس پر پارٹی کی طرف سے ان اراکین کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران منحرف اراکین قومی اسمبلی کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوزب اور عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر چیف الیکشن کمشنر برہم ہو گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے دورانِ سماعت ریمارکس میں کہا کہ کس بنیاد پر الیکشن کمیشن کو الزام دیا جاتا ہے؟ کیس میں 17 مرتبہ التواء ہو جس میں سے 10 مرتبہ التواء پی ٹی آئی والوں نے لیا۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ صرف میڈیا ٹرائل کیلئے کیس لٹکایا جا رہا ہے، گیلانی کیخلاف الیکشن حفیظ شیخ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 84 پیسے مہنگی ہو گئی۔ اعداد و شمار کےمطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 182 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 183 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 591 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ 591 پوائنٹس اضافےکے بعد 100 انڈیکس 44 ہزار 928 پربند ہوا، انڈیکس اور کیپٹلائزیشن میں اضافہ ہوا اور کاروباری حجم بہتر ہوا۔ بازار میں آج 41 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرزبازارکےکاروبارکی مالیت 9 ارب 67 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 101 ارب روپے بڑھ کر 7582 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہوتے ہی چند منٹ میں ختم ہوگیا، وقفہ سوالات میں ارکان عدم اعتماد پر ووٹ کا مطالبہ کرتے رہے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیا اور بحث نہ ہوسکی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کیا اور ارکان سے کہا کہ ایجنڈے کی کارروائی کے مطابق سوالات کریں جس پر ایک کے بعد ایک رکن کھڑے ہوئے اور انہوں نے ایک ہی سوال کیا کہ اسپیکر عدم اعتماد کی ووٹنگ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کو فیس سیونگ دینے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی جاری رہے گی انہیں کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔ متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کو فیس سیونگ دینے سے انکار کر دیا، اہم شخصیات نے اپوزیشن قیادت سے رابطہ کیا اور مختلف تجاویز پر بات چیت کی، اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی رات بھر باہمی مشاورت جاری رہی، لندن میں بھی رابطے کئے گئے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر کے 4000 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر رواں سال رمضان المبارک ریلیف پیکج کے تحت 19 بنیادی اشیائے ضروریہ پر ریلیف دیا جائے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس پیکج کے تحت عوام الناس اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی برانچز سے 3,000 روپے تک کی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام گندم کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 سے 1350 روپے کے لگ بھگ ہوگی، جب کہ پیکج کے تحت…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) نصرت بھٹو کالونی میں شوہر نے اہلیہ کو قتل کردیا ، ملزم لاش کو بوری میں بند کرکے پھینکنے جارہا تھا کہ موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑوں کا شاخسانہ ہے ، جمعرات کو علی الصبح نصرت بھٹو کالونی میں نماز فجر کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے شہریوں نے ایک شخص کو کاندھے پر بوری اٹھائے مشکوک حالت میں دیکھا ، اس سے جب باز پرس کی تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکا ، موقع پر موجود افراد نے…

مزید پڑھیں

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کے فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ سے2 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورسزنے مغربی کنارے میں واقع فلسطینی مہاجرکیمپ پردھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے اورمتعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرتوڑپھوڑ کی اورکئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی کیمپ کا محاصرہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت میچز کے ذریعے عطیات جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے والے کو خبردار کیا ہے کہ دل کو جھنجوڑ دینے والے میسجز سمیت فنانشل سپورٹ، طبی امداد اور مساجد کی تعمیر کے نام پر چندا جمع کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چندہ یا عطیات لے نام پر…

مزید پڑھیں