Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چین کا کہنا ہے کہ وہ عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا ہیں اور امید ہے پاکستان میں تمام جماعتیں استحکام کے لیے کام کریں گی۔ بریفنگ کے دوران پاکستان کے متعلق ایک سوال کے جواب میں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اعلیٰ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے وائس نوٹس کے لیے نئے فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ میٹا کی زیر ملکتی ایپ نے سب سے پہلے 2013 میں پیغام رسانی کا فیچر شروع کیا اور اب اوسطاً 7 بلین سے زیادہ وائس نوٹس روزانہ بھیجے جاتے ہیں۔ تازہ ترین خصوصیات کچھ لوگوں کے لیے پہلے ہی دستیاب ہیں لیکن آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرائی جائیں گی۔ اس پلیٹ فارم پر ایک بڑی بہتری آؤٹ آف چیٹ پلے بیک فیچر ہے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 34 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 157 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا ہوگیا ہے۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2022ء کیلئے ہوگا، ایک کلوگرام کی نئی قیمت 247 روپے 12 پیسے مقرر کردی گئی ہے، مارچ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233 روپے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خود داری ایک آزاد قوم کی نشانی ہوتی ہے۔ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے۔ میں کسی کے سامنے جھکا اور نہ اپنی قوم کو جھکنے دوں گا۔ سات مارچ کو بیرون ملک سے پیغام آیا،دھمکی آمیز خط لکھنے والوں کو تحریک عدم اعتماد کا پہلے سے علم تھا، کہا گیا تحریک کامیاب نہ ہوئی تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،تھری اسٹوجز کےا ن لوگوں سے رابطے تھے۔ میں کسی صورت استعفیٰ نہیں دو ںگا۔ اتوار کو عدم اعتماد پر ووٹنگ میں ملکی سمت کا فیصلہ ہوگا۔ قوم…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 128 روپے بڑھ کر 112611 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر بڑھ کر 1931 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی نے غیر ملکی اہلکار کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان کو غیر سفارتی قرار دے دیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا 37 واں اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا جس میں دفاع، توانائی، اطلاعات، داخلہ خزانہ، انسانی حقوق، منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، معاون خصوصی قومی سلامتی سمیت سینیئرحکام شریک ہوئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ اپوزیشن حکومت کو بدلنے کی غیر ملکی سازش میں شریک ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ مبینہ دھمکی آمیز خط کو نیشنل سکیورٹی میں لایا گیا ہے اور پارلیمنٹ کی بھی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ اپوزیشن حکومت کو بدلنے کی غیر ملکی سازش میں شریک ہے اور اپوزیشن کے کچھ سرکردہ رہنما بیرونی طاقتوں سے ہدایات لے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ اس سازش میں سابق وزیراعظم…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعظم کو استعفی پیش کر دیا ہے ،یہ استعفی ایک دن میں قبول ہو یا دو دن میں قبول ہو۔ یہ انکئ مرضی ہے سیاست میں چھوٹی موٹی چیزیں چلتی رہتی ہیں کسی کا اپنا ، کسی اور کا اپنا خیال ہوتا ہے ،میرے ہوتے ہوتے بھی تمام چیزیں چل رہی تھیں مگر پارٹی چیئر مین کی قیادت میں ساری چیزیں چل رہی ہیں کس کے ووٹ سے آئے ہوں اس کو ووٹ دینے سے کیسے انکار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے آج پھر ایوان میں پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک آگے لیکر جائیں گے۔ آئین اور قانون کا راستہ اختیار کیا جائیگا پارلیمان کے اندر حق لیا جائیگا۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سمیت اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے آج پھر ایوان میں پارلیمانی روایات…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا اور ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا، ایبٹ آباد، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، کولائی پلاس، لوئر کوہستان، مانسہرہ، جنوبی وزیرستان، اپر کوہستان، لوئر چترال، اپر دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر چترال میں پولنگ ہوئی۔ 15 سو سے زائد پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ، جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ 54 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات…

مزید پڑھیں