Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی لگ رہی کہ نہیں مجھے نہیں معلوم۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ جو بھی ہورہا غلط ہورہا، ہمیں معلوم ہے کن کے کہنے پر ہورہا، یہ جو مرضی کرلیں فتح عمران خان کی ہوگی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آخری بال تک کھلیں گے۔ واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دھمکی آمیز خط توجہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو میرا واضح پیغام ہے ان کے لیے کوئی محفوظ راستہ نہیں ہے، مستعفی ہوجائیں اور شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے دیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ خط کے حوالے سے 3 دن بعد جو سوال پوچھنا چاہیں، ہم سے دریافت کرلیں، ہماری معلومات کےمطابق عمران خان کےایک وزیر نے یہ خط خود سفیر سے لکھوا کر خود کو بھجوایا اور پھر وزیراعظم کو دیا۔ ایسی کوئی صورت حال نہیں کہ قومی سلامتی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن قرارداد واپس لے کر اپنی عزت بچائے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور منحرف ارکان کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کرائیں گے۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا درمیان کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے؟ جس پر بابر اعوان نے کہا کہ درمیان کا راستہ کیوں نہیں نکل سکتا۔ راستہ یہ ہے کہ اپوزیشن قرارداد واپس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کا تسلسل دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ 72 ویں فیفا کانگریس میں پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی وفد نے فیفا حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پاکستان فٹبال کی جلد بحالی کیلئے وفد اراکین نے بات چیت کی۔ فیفا نے نارملائزیشن کی مکمل سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا بھی کیا۔ وفد میں چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک، اراکین شاہد کھوکھر اور حارث عظمت شامل تھے۔ ہارون ملک نے کہا کہ پاکستان فٹبال کی بحالی کیلئے فیفا اور اے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں جیتنے کے لئے 349 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ی۔ پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 348 رنز بنائے، بین مک ڈرموٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 104 رنز کی باری…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کے ایڈمنسٹریٹر بنیادوں پر مزید اضلاع بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصلییں بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے 2 اضلاع بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مری اور تونسہ کو بھی ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 2 تحصیلیں بنائی جائیں گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبوداورگڈگورننس کے لیے نئے اضلاع بنائے جارہے ہیں۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ قومی مجرم کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو وہ اپوزیشن سے این آر او مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہے جو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں، ایک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ جس میں اعلی عسکری حکام بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری اور دیگر وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا 24 نکات پر مشتمل ہے۔ جسکے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے مبینہ دھمکی آمیز خط پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ یہ خط کاجائزہ خود لیں نہ لیں، خط بھی جعلی، یہ بھی جعلی ہیں اور ان کا مینڈیٹ بھی جعلی ہے۔ قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا نوٹس جاری کیا جس میں اپوزیشن کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم اپوزیشن نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ گریٹ پاور گیم میں چھوٹے ممالک کو نشانہ نہیں بننا چاہیے۔ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سرد جنگ کا حصہ نہ بنیں، ایشیا میں سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھانے کی اجازت…

مزید پڑھیں