لاہور: (ویب ڈیسک) سابق لیجنڈری اسپنر عبدالقادر باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر کو پی سی بی ہال آف فیم کی اعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کی۔ عبدالقادر نے پاکستان کی جانب سے 236 ٹیسٹ اور 132 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں۔ ان کو اعزازی پلاک اور ٹوپی پیش کرنے کی یہ تقریب پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے قبل منعقد ہوئی۔ یہ وہ مقام…
Author: Khabrain News
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو عدالت سے بڑا دھچکا لگ گیا۔ سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس کیس میں عدالت نے کہا ہے کہ سلمان خان کا ان کے پڑوسی کے خلاف بدنامی کا دعویٰ درست نہیں کیونکہ سلمان خان یہ ثابت نہیں کرسکے کیتن ککڑ انٹرویو میں ان کے بارے میں بات کررہے تھے۔ سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ممبئی کی سول کورٹ نے کہا ہے کہ سلمان خان کے پڑوسی کیتن ککڑ کا بیان دستاویزی ثبوت سے ثابت ہوتا ہے۔ عدالت نے…
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بروس ولز کو خطرناک دماغی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کی فیملی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار فلموں سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ ہالی ووڈ کی سپرہٹ ’’ڈائے ہارڈ‘‘ فرنچائز، ’’12 منکیز‘‘،’’دی سکستھ سینس‘‘ اور ’’ان بریک ایبل‘‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کرنے والے 67 سالہ اداکار بروس ولز کو ’’افیسیا‘‘ نامی خطرناک بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد اداکار کی فیملی نے اعلان کیا ہے کہ بروس ولز اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔ افیسیا دماغ کی خطرناک بیماری ہے…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ائیرپورٹ پرغلطی سے دوسرے مسافرسے تبدیل ہونے والا سامان نہ ملنے پرناراض مسافرنے ائیرلائن کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔ بھارت میں نجی ائیرلائن سے سفرکرنے والے ایک سوفٹ انجینئرنندن کمار کا سامان غلطی سے دوسرے مسافرسے تبدیل ہوگیا اورائیرلائن کوبار باریاد دہانی کے باوجود سامان واپس نہ مل سکا۔ ائیرلائن کے رویے سے ناراض نندن کمار نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لینے کی ٹھانی اورائیرلائن کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا۔ مسافرنے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد اس مسافرکی تفصیلات حاصل کیں جوغلطی سے سامان لے گیا تھا اوررابطہ کرکے اس سے اپنا سامان واپس…
لائپزگ، جرمنی: (ویب ڈیسک) ہماری اپنی کہکشاں کو ہم ’ملکی وے‘ کے نام سے جانتے ہیں جو اب سے 12 ارب سال قبل بننا شروع ہوئی تھی۔ تب سے اب تک بہت سی کہکشائیں اور اجرامِ فلکی اس میں ضم ہوتے رہے ہیں اور اس کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔ لیکن اب یورپی خلائی ایجنسی کے گایا خلائی جہاز نے بتایا ہے کہ اب تک یہ سلسلہ جاری ہے اور اس ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ملکی وے کے ماضی، حال اور مستقبل کی تشکیل بھی کی جاسکتی ہے۔ اس سے ملکی وے کا شجرہ یا فیملی ٹری کی تعمیر کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خان صاحب خط جلسے میں لہرا کر آج تک استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان خط سے اداروں کو دباؤ میں لانے اور متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں حکومت بنانے کیلئے تیار ہیں، انتخابی اصلاحات کا عمل جلد مکمل کریں گے، اصلاحات کے بعد ہم سب چاہتے ہیں کہ جلد انتخابات ہوں، جمہوریت اور اداروں کی غیر جانبداری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو کا…
لاہور : (ویب ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل کی ایک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر یوسف طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں یوٹیوبر شاہ ویر جعفر ی اور زید علی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں شاہ ویر کو مولانا طارق جمیل کے گھر میں ان کے صاحبزادے سے ملاقات کرتے دیکھا گیا جس میں یوٹیوبر بھی یوسف کی مولانا طارق جمیل سے خاصی مشابہت پر حیران ہیں۔ دوران ملاقات شاہ ویر نے یوسف سے کہا کہ مولانا طارق جمیل سے خاصی مشابہت رکھتے ہیں…
مدھیا پردیش : (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے دو سر، دو دل اور تین ہاتھ ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ بچہ ڈائی سیفیلک پیراپیگس (Dicephalic Parapagus) کے ساتھ پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے ماں کے رحم میں بچوں کا جسم ایک دوسرے سے جُڑ گیا۔ ڈائی سیفیلک پیراپیگس میں بچے کے جسم پر ایک اضافی عضو پیدا ہوجاتا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق بہت ہی کم کیسز میں ایسے بچے حیات پیدا ہوتے ہیں، ورنہ زیادہ تر مردہ ہی پیدا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک نیا بولر تلاش کر لیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے اسے پی ایس ایل کے اگلے ڈرافٹ میں شامل ہونا چاہیے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی اپنے شوہر اور پاکستان کے سابق کپتان کو گیند کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شنیرا انہیں بولنگ کروا رہی ہیں اور اردگرد کافی لوگ بھی موجود…
ممبئی: (ویب ڈیسک) اداکار رنبیر کپور نے تصدیق کی ہے کہ کرینہ کپور کے والد اور ان کے تایا رندھیر کپور ‘ڈیمنشیا’ (بھولنے کی بیماری) کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے تایا نے جب حال ہی میں ریلیز ہونے والی رشی کپور کی آخری فلم ‘شرما جی نمکین’ دیکھی تو وہ ان سے بات کرنا چاہتے تھے۔ اداکار نے بتایا کہ رندھیر کپور فلم دیکھنے کے بعد میرے پاس آئے اور کہا کہ اپنے والد کو بتاؤ کہ انہوں نے اس…
