اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے اور بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہو گا اور کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ دوسری جانب…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا قوم بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب سے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے بیرونی قوتیں ناخوش ہیں۔ غیر ملکی قوتوں کو آزاد و خود مختار پاکستان قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا تختہ الٹنے میں بیرونی ہاتھ کی شمولیت قومی سلامتی، خودمختاری اور جمہوریت پر حملہ ہے جبکہ قوم بیرونی فتنہ گروں کے ہاتھوں ملک بیچنے والوں اور ان کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے رواں سال کے لیے زکٰوۃ کا نصاب مقرر کردیا ۔ اسٹیسٹ بینک کے مطابق زکٰوۃ کی کٹوتی کے لیے نصاب کی حد88 ہزار 927 روپے مقرر کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کوبینک 88 ہزار 927 روپےسےزائد رقم پرزکوۃ کٹوتی کریں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان پیر 4 اپریل کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔ اس دن زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیےبینک تعطیل قرار دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/ مائکرو فنانس بینک عوام سے لین سے دین کے لیے بند رہیں گے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 90 لاکھ روپے مالیت کی 900 گرام ہیروئن پاؤڈر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دوران چیکنگ نجی ایئرلائن کی پرواز سے ریاض سعودی عرب جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد کی۔ مسافرکا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، جسے شک کی بنیاد پر روکا۔ سوٹ کیس اسکیننگ کے مراحل سے گزر کر کلیئر ہو چکا تھا۔ سوٹ کیس کے سائیڈ وال اور ھینڈلز میں انتہائی مہارت سے چھپائی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد سے پاکستان میں اصلاحات کا عمل مثاثر اور بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامانا کرنا پڑے گا۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے رپورٹ جاری کر دی۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کے مطابق عدم اعتماد تحریک سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی ہوگی، تحریک سے بے یقینی، پالسی کا تسلسل اور بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے جاری معاملات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ موڈیز کے مطابق عدم اعتماد اس وقت آئی جب پاکستان کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کاسامنا ہے۔ عدم اعتماد تحریک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا چوبیس نکات پر مشتمل ہے۔ جس کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کر دیا، وزیراعظم شام کو کسی بھی وقت خطاب کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس 172سےزائد نمبرز ہیں۔وزیراعظم کو اپنے لوگ چھوڑ کرچلے گئے ہیں۔پہلے کہہ چکاتھا کہ ایم کیوایم کےساتھ معاملات طے کرلیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 2،3دن میں حکومت کے اور ارکان ظاہر ہوں گے۔حکومت سےجانےوالے اراکین پر ردعمل پی ٹی آئی سوچ ہے عوامی نہیں۔پیپلزپارٹی نےعوامی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر بینظیر کےساتھ غیرمناسب سلوک کیا۔ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کےساتھ الگ الگ معاہدہ کیا۔ن لیگ اور ایم کیوایم کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی مصنوعی اکثریت اب اقلیت میں بدل چکی ہے، عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو آج سلیکٹڈ حکومت کا آخری دن ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے پاس عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر کا کوئی آئینی و جواز نہیں، عمران خان کس غیبی امداد کے انتظار میں ہیں، ڈوبتی ہوئی حکومت اب مبینہ خط کو سہارہ بنا کر بچنا چاہتی ہے، ورکرز کو انتشار پر اکسانے سے بہتر ہے عمران…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل پی این ایس ہیبت اور پل ٹگ پی این ٹی گوگا بحریہ میں شامل ہوگئے۔ کراچی میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل پی این ایس ہیبت اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پُل ٹَگ پی این ٹی گوگا کی باقاعدہ پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس ہیبت پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے، جسے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے مقامی طور پر ڈیزائن کیا ہے، اسے میری ٹائم…
