لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، جس میں ڈاکٹر اختر ملک، خیال احمد کاسترو، اشرف رند، نیاز احمد، عامر نواز چانڈیا اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عزت سے جینا سکھایا ہے۔ عثمان بزدار کا…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) ایندھن کی کمی اور پاور پلانٹس میں تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی 8 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی جبکہ طلب و رسد کا فرق بھی بڑھ گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کی شدت بڑھنے پر لیسکو کی بجلی کی طلب 3900 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2800 میگاواٹ بجلی فراہم کی…
کراچی: (ویب ڈیسک) پی پی رکن قومی اسمبلی اور ناظم جوکھیو کیس میں نامزد جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے۔ حفاظتی ضمانت کے باعث ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ایم این اے کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی جام عبدالکریم نجی ایئر لائن سے کراچی پہنچے۔ صوبائی وزیر امتیاز شیخ، رہنما پیپلزپارٹی سہیل سیال اور شبیر بجارانی نے استقبال کیا۔ جام کریم کو امیگریشن کے بعد ایف آئی اے حکام نے ایس ایس پی ملیر کے حوالے کیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر جام کریم کو پولیس سیکیورٹی میں اپنے ہمراہ لے گئے۔ رکن قومی اسمبلی عدالت…
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں الیکشن ہو رہے ہیں۔ ایبٹ آباد، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، کولائی پلاس، لوئر کوہستان، مانسہرہ، جنوبی وزیرستان، اپر کوہستان، لوئر چترال، اپر دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر چترال میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 15 سو سے زائد پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے، جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ 54 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر ہو گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔ قرارداد کے متن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، عمران خان اب وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائِز نہیں رہ سکتے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں…
ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو بڑے مارجن سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 306 رنز ہدف کے تعاقب میں 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ویلنگٹن میں کھیلا گیا جو بارش کی وجہ سے 45 اوورز کا کردیا گیا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اورآسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 355 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 793 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 3، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 257، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 26، بلوچستان میں 35 ہزار 472، گلگت…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے 13 مارچ کو عراق کے اربیل (سعودی آرامکو) اور 25 مارچ کو سعودی آرامکو کی تنصیب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے ایسے وقت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جب دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ پاسدارانِ انقلاب کو امریکا کی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی بلیک لسٹ سے نکال سکتی ہے۔ امریکا کے مطابق پابندیاں ایرانی شہری محمد علی حسینی اور ان کی ’کمپنیوں کے نیٹ ورک‘ پر عائد کی گئیں جو آئی آر جی…
لندن: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میں رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان گفتگو نصف گھنٹہ جاری رہی جس میں پنجاب اور وفاق میں ممکنہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال بھی ہوا۔ قریبی ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار اور مستقبل میں روابط رکھنے پر غور ہوا۔ قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو بھی کی۔ دونوں رہنما ملاقات سےمتعلق تبصرے کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ ترین گروپ…
لندن: (ویب ڈیسک) معروف برطانوی گلوکار ٹام پارکر کینسر کے باعث 33 سال کی عمر میں چل بسے۔ گلوکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اہلیہ کیلسی ہارڈوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ٹام ہماری دنیا کا مرکز تھا، ہم اس کی مسکراہٹ اور پرجوش موجودگی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کر سکتے۔
