لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل آگیا۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ہر روز ثابت کرتے ہیں کہ یہ اس کرسی کے قابل نہیں تھے ۔ ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زباں بندی کرنی ہوگی اس سے پہلے کہ یہ دنیا میں اس ملک کا مذاق بنا کر رکھ دیں۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لئے سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی اقتدار بچانے کے لئے پاکستان کو نشانے پر لے آئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطاب ختم ہوگیا ہو تو 172 ارکان پورے کریں، آپ کی کرپشن، نالائقی اور نااہلی نے ملک کو معاشی، سماجی، خارجہ تباہی سے دوچار کیا، عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کہنا ہے کہ مودی کو کس نے ویلکم کیا ہے؟کشمیر کا سودا کس نے کیا ہے؟بلین ٹری سونامی سے لے کر توشہ خانہ ریفرنس تک کس کا سب کچھ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے؟اور الزام ن لیگ پر لگائے جارہے ہیں۔ مقابلہ کرو چوہوں کی طرح ادھر ادھر نہ بھاگو۔ لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ذہنی طور پر کھسک گئےہیں،اپنے سوا سب انہیں غدار نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ مودی کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی ، قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اپریل تک کیلئے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت قیمتیں برقرار رکھ…
لاہور: (ویب ڈیسک) امام الحق کی سنچری اور بابر اعظم کی قائدانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا کوہ ہمالیہ 6 وکٹ سے سر کر کے تین میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر کر دی ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کی جس کے بعد انہوں نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچری اسکور کرنے کاریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں، اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اس سے قبل پاکستانی کپتان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے…
لاہور: (ویب ڈیسک) تاریخ کی یہ طویل ترین جنگ 1651 میں نیدرلینڈ اور آئزلز آف سلی کے درمیان چھڑی جو 1986 میں ختم ہوئی۔ خون کا ایک قطرہ بہے بغیر یہ طویل ترین جنگ انگلینڈ میں دوسری خانہ جنگی سے جُڑی تھی جس میں نیدر لینڈ نے ایک غیر متعلقہ کھلاڑی کے طور پر حصہ لیا۔ تنازعہ دراصل انگلینڈ کے اراکین پارلیمنٹ اور شاہی خاندان کے حامیوں کے درمیان شروع ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خانہ جنگی کی صورت اختیار کرلی۔ نیدر لینڈ نے انگلینڈ کے اراکین پارلیمنٹ کو ممکنہ فاتح کے طور پر شناخت کرنے کے بعد…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نےنیا عالمی ریکارڈ بنادیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں امام الحق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر ہیں ، ان سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں 9 سنچریاں بنائی تھیں۔…
لندن: (ویب ڈیسک) مکڑیاں ہوں یا ان کے جالے دونوں ہی قدرت کا عظیم شاہکار ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ ایک خاص مکڑی کا جالا انہیں ’سننے‘ میں مدد دیتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق ’اورب ویونگ اسپائیڈر‘ اس کام میں مہارت رکھتی ہیں۔ وہ حسِ سماعت بہتر بنانے کے لیے تاروں کی قطاروں کو لاؤڈ اسپیکر میں ڈھالتی ہیں۔ مکڑی کے جالے مضبوط، لچک دار اور کم وزن ہوتے ہیں۔ اب ایک غیرمعمولی دریافت سے معلوم ہوا ہے کہ ایک قسم کی مکڑی اپنے جالے سے سننے کا کام لیتی ہیں۔ اس مکڑی کے جالے کا ہر تار…
روم: (ویب ڈیسک) اٹالین لگژری برانڈ ’’بلگری‘‘ نے دنیا کی سب سے پتلی مکینیکل گھڑی پیش کردی ہے جس کی موٹائی صرف 1.8 ملی میٹر (0.07 اِنچ) ہے، جبکہ اس کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار ڈالر (8 کروڑ پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔ بظاہر معمولی دکھائی دینے والی اس گھڑی کی ڈیزائننگ اور تیاری میں بلگری (Bvlgari) کے انجینئروں کو تین سال لگ گئے کیونکہ اس میں 170 انتہائی مختصر پرزہ جات کو غیرمعمولی مہارت سے بے حد باریک سانچے میں سمویا گیا ہے۔ اس گھڑی کا نام ’’آکٹو فِینِیسِیمُو الٹرا‘‘ ہے جس میں جدید ترین لیزر اور…
