Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستانی روپے کے مقابلے قیمت 62 پیسے بڑھ گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 62 پیسے اضافے سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 184 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ گذشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر 183روپے کی حد بھی کراس کر گئی تھی، 84 پیسے کے بڑے اضافے سے 182 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 183 روپے 48 پیسے پر ڈالر ٹریڈ ہوتا رہا۔ واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ ملکی معیشت کے امور چلانے…

مزید پڑھیں

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی سہولت کے لئے فی من آٹے کی قیمت میں 400 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عوامی حلقوں میں اس فیصلے کو سراہنے کے ساتھ بلا تعطل آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ مظفرآباد میں مرکزی ایوان صحافت کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوامی سہولت کے لئے حکومت 56 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ملکی…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ریمی سین کے ساتھ ایک بزنس مین نے 4 کروڑ 14 لاکھ کا فراڈ کیا ہے۔ بزنس مین نے اداکارہ سے رقم اپنے نئے کاروبار میں لگانے کے بہانے لی تھی اور اداکارہ سے اس رقم پر 30 سے 40 فیصد سود دینے کا وعدہ کیا تھا۔ بعد ازاں اداکارہ کو جب پتہ چلا کہ بزنس مین رونک ویاس نے اس کے پیسوں سے کبھی کوئی کاروبار شروع نہیں کیا اور رقم کا غلط استعمال کیا تو انہوں نے پولیس سے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار جاتے جاتے صوبے میں 360 ارب روپے کی لاگت سے 47 میگا پراجیکٹس کو حتمی شکل دے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے پنجاب میں فلاح عامہ کے اربوں روپے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پارلیمنٹیرینز کو صوبے میں 360 ارب روپے کی لاگت سے 47 میگا پراجیکٹس بارے بریف کیا۔ ملاقات اور بریفنگ میں صوبائی وزراء محسن لغاری، میاں اسلم اقبال، آشفہ ریاض، جہانزیب کھچی، شوکت لا لیکا، اراکین اسمبلی تیمور لالی، سلیم بی بی، میاں جلیل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نہیں پتہ پرسوں سیاست میں ہونا ہے یا کہاں ہونا ہے، چور عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں، لیکن میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، جو نسلی اصلی ہوتا ہے وہ امتحان کے وقت کھڑا ہوتا ہے۔ یونیورسٹی چارٹر کی گراونڈ بریکنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر غداروں اور بکنے والوں کو پسند نہیں کرتا، ہمارے غریب کافی امتحان سے گزرے ہیں، پیر کو میں سیاست سے ریٹائرڈ ہونا چاہتا تھا، ریٹائرڈ اس لیے نہیں ہو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ، پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نجی ائر لائن کی پرواز سے کراچی سے اسلام اباد پہنچے، اسلام آباد ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں جام عبدالکریم کو سندھ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔ ایم این اے جام عبدالکریم عدم اعتماد کے موقع پر وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دیں گے۔ پی پی رہنما ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم ہیں۔ گزشتہ روز مقتول کی بیوہ نے جام عبدالکریم کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا. چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کالعدم قراردینے سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد ہو گئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔ یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل پر 22 دسمبر 2021 کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کچھ پہلوؤں پر مزید معاونت کیلئے کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کیلئے تنبیہ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے غداروں اور غیر ملکی غلاموں کو مسترد کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی پی ٹی آئی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ ہے۔ فواد چودھری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیکیورٹی ادارو ں کی رپورٹس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے یا ناکام اس میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، تاہم خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے تحریک انصان کا انتخاب کر لیا ہے۔ جس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو بھاری کامیابی ملی ہے۔ ٹوئٹر پر اسد عمر نے پوسٹ میں لکھا کہ خیبر پختون خواہ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری کامیابی نے ثابت کردیا کے قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو…

مزید پڑھیں