Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک بار پھر ان پر تنقید کی ہے۔ ریحام خان نے اپنے حوالے سے کی گئی ٹوئٹر صارف کی ایک ٹوئٹ کو ری شیئر کرتےہوئے عمران خان کو تاریخ کا حصہ قرار دیا۔ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو تاریخ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم سب کو اپنی توجہ نئے پاکستان میں ان کے پھیلائے گند کو صاف کرنے پر کرنی چاہیے۔ خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد ریحام…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مایہ ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئےہیں۔ رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی کے لیے ایک نجی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اداکار جوڑی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وائرل تصویر میں عالیہ اور رنبیر کو عروسی لباس میں مالا پہنے مسکراتے دیکھا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی 0.7 فیصد بڑھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد رہی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 13.9 فیصد پر پہنچ گئی۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.9 فیصد رہی۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مدثر نارو بازیابی کیس میں ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگی بغاوت ہے اور اس پر بغاوت کا مقدمہ بنتا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں مدثرنارو بازیابی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور عدالتی معاون عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آئین کے تحت چلنے والے ملک میں جبری گمشدگیاں ناقابل قبول ہیں، کیا مدثرنارو کو تلاش نہ کر پانا ریاستی اداروں کی ناکامی ہے؟ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر امریکا ہمارے خلاف ہے تو ہمیں آئی ایم ایف کے قرضے نہ ملیں، امریکا واحد طاقت ہے جو ملک کے لیے معاشی مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مظلومیت ظاہر کررہے ہیں کہ انہیں ٹارگٹ بنایا جارہاہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم نہ کریں، مذہب کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، آپ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہدایات جاری کرے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلبہ کو ہراساں نہ کیا جائے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ کو حکم دیا کہ یقینی بنائیں کہ بلوچ طلبہ کو کوئی ہراساں نا کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ جمعہ تک انکوائری رپورٹ…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اکٹھا کرنے کا 9 ماہ کا ہدف حاصل کر لیا۔ ایف بی آر کے مطابق جولائی سے مارچ تک 4382 کا ٹیکس جمع کیا گیا۔ ایف بی آر کا بتانا ہےکہ ٹیکس وصولی ہدف سے 247 ارب روپے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی سمیت سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں ہیٹ ویو کی صورت حال آج بھی برقرار ہےگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی اور نوابشاہ میں پارہ 41 اور مٹھی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ڈی جی خان میں 40 اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید گرمی کے باجود ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہے، فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ شہباز شریف نے خط میں وزیراعظم کے ووٹنگ والے دن ایک لاکھ پی ٹی آئی ورکرز لانے کا بھی حوالہ دی۔ خط میں کہا گیا کہ ایم این ایز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، پولیس آئین اور قانون کے مطابق فرائض سر انجام دے۔ اپوزیشن لیڈر نے خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد، ڈی سی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے پنجاب میں موجودہ صورت حال پر مشاورتی اجلاس کیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی صباءصادق کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے، صباءصادق نے بتایا کہ حکمران اتحاد کے نامزد وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کا مقابلہ حمزہ شہباز کریں گے۔ یاد رہے کچھ روز قبل وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی، جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی وزارت اعلی کے امید وار ہیں۔

مزید پڑھیں