راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان سے متعلق امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں افغانستان اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اتوار کو بڑا سرپرائز دینگے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیگل پراسس کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہر گیند تک لڑوں گا، اتوار کو بہت انجوائے کریں گے، تحریک عدم اعتماد ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے، میری زندگی کو بالکل خطرہ ہے، اپوزیشن کی جانب سے کردار کشی کے حوالے سے کوئی آڈیو ٹیپ نکالی جاسکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ کل ہو گا اور دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فائنل میچ کھیلا جائے گا، دوپہر 3 بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لیں، جم کر پریکٹس سے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کیں جبکہ کینگروز کے خلاف بطور کپتان سنچری بنانے والے بابر اعظم نے ٹرافی جیتنے پر نظریں جما لی ہیں۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں اپنی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹر ڈیوڈ ویزے کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ ویزے نے بیٹی کی پیدائش کی خبر دی اور لکھا کہ ہماری خوبصورت بچی پیر کو پیدا ہوئی، ہم کائیا ویزے (Kaiah Wiese) کو خوش آمدید کہتے ہیں، خدا نے مجھے دنیا…
لاہور: (ویب ڈیسک) بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 8 وکٹ سے شکست دیکر پاکستان کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے فیصلہ کن معرکے میں بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 172 رنز کا ہدف بلوچستان کی ٹیم نے صرف 2 وکٹ کے نقصان پر 31 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کر لیا، عمران بٹ 17 اور حسیب اللہ خان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبدالواحد بنگلزئی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، ان کے ساتھ…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) امریکا نے روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف ایکچول کنٹرول پر اگر لڑائی ہوئی تو ماسکو مدد کو نہیں آئے گا۔ یہ باتیں امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر دلیپ سنگھ نے روسی وزیر خارجہ کے کی آمد سے قبل ہی نئی دہلی پہنچنے پر کیں۔ اس دوران انہوں نے مودی حکومت کے سینیئر حکام سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے چین اور روس کے تعلقات کے بارے میں بھارت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کے لیے اس کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کومتنازعہ نہ بنایا جائے، وزیراعظم سیف ایگزٹ، بیک ڈور ڈھونڈنے کے بجائے عدم اعتماد کا مقابلہ کرے۔ اگر عدم اعتماد پراسیس نہ ہوا تو غیرجمہوری پراسیس ہو گااور اس کے بعد پھر بحران کا خدشہ ہے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں معاشی بحران ہے، پاکستان میں وزیراعظم کی وجہ سے معاشی بحران ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی سب کے سامنے ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ پاکستان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات نامعقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا، ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات نامعقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ یورپ کے خلاف باتیں کر کے پاکستان کی روٹی کو سکیڑنا چاہتے ہیں عمران خان نے دنیا اور دوست ممالک سے تعلقات کا بیڑہ غرق کر دیا۔ نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ احتساب کا بیانیہ دم توڑچکا، آج تک جتنے بھی میگا اسکینڈل عمران نیازی کے ناک کے نیچے ہوئے ایک ریفرنس نیب کونہیں بھیجا گیا۔ چینی، ادویات، گندم، گیس، پاورپلانٹس کے اربوں کے سکینڈل سامنے آئے،…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں آزاد رکن اسمبلی جنگو محسن (سیّدہ میمنات محسن) نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ یاد رہے کہ جگنو محسن پی پی 184 سے 2018ء میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے خوش اسلوبی سے مجھے بلایا۔ اس پارٹی میں شامل ہورہی ہوں جہاں ہمیشہ جمہوریت کا تسلسل رہا، ہمارے درمیان زیرک سیاست دان موجود ہیں جو مشکلات سےنکالیں گے۔ جگنو محسن نے کہا کہ لیگی صدر شہباز شریف نے قدم قدم پر میرے کام کو سراہا، ن لیگ…
