Author: Khabrain News

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان حکومت نے افغانستان میں پہلے روزے یعنی کل 2 اپریل کو عام تطیل کا اعلان کردیا۔ افغانستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے جس کے بعد سے کل سے ماہ صیام کا آغاز ہوگا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی افغانستان کی وزارت لیبر اور سماجی امور نے پہلے روزے کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان میں پہلے روزے کے موقع پر چھٹی کی تصدیق طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کی۔

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکارہ جاوید شیخ کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا۔ اہنی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ گولڈن ویزہ ملنے پر بہت خوش ہوں، متحدہ عرب امارات کی حکومت کا بہت شکریہ! یاد رہے کہ جاوید شیخ سے قبل ثنا ، عمیر، فخرِ عالم، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازا جاچکا ہے، جن میں کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت،…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات سینٹرل لندن میں پارک لین پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مستقبل میں مل کرکام کرنے کے آپشنز پر غور کیاگیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کے تعلقات مثالی ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلسل ایک مہم چلائی جا رہی ہے کہ حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھایا جائے، کسی بھی صورت میں ان تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واضع کر چکے ہیں افواج پاکستان ملک کی سلامتی اور تحفظ کی علامت ہے۔ خیال رہے کہ آج ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کبھی ایسا…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان حکومت نے افغانستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ کل یعنی 2 اپریل کو افغانستان میں پہلا روزہ ہوگا۔ انہوں نےعوام کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کی۔ دوسری جانب افغانستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے جس کے بعد سے کل سے ماہ صیام کا آغاز ہوگا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور وہاں پہلا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے کا نجی کمپنی سے معاہدہ کرلیا۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ منصوبے کے تحت کراچی میں کچرے سے بجلی پیدا کی جائے گی، سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے کچرے سےبجلی پیدا کر نے کا منصوبہ بنایا، اس منصوبے سے 600 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری آئے گی، جس…

مزید پڑھیں

کیچ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں کار اور موٹر سائکل میں تصادم سے حادثے سے 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان کے مطابق حادثہ کیچ کے علاقے سامی میں پیش آیا، تیز رفتار کار سامنے سے آنیوالے موٹر سائکل سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جسکے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔ حسین جان کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ اس کے علاوہ اکبر ایس بابر کو کیس کی کارروائی سے الگ کرنے اور کمیٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی کا جواب اکبر ایس بابر کو نہ دینے کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کنذیومر پرائس انڈیکس کے لحاظ سے ماہانہ، ہفتہ وار اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ کا رجحان مسلسل جاری ہے ملک حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اور ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 16.79 فیصد رہی ہے جبکہ کنذیومر پرائس اینڈیکس کے لحاظ سے مارچ 2021 کے مقابلے میں مارچ 2022میں مہنگائی 12.7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 4 اپریل بروز پیر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 4 اپریل کو کراچی سمیت صوبہ بھر میں چھٹی ہوگی، اس روز تمام نجی ، سرکاری دفاتر، سکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ہر سال 4 اپریل کو منائی جاتی ہے، سندھ حکومت اور پی پی پی اس روز صوبے…

مزید پڑھیں