Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت فوری طور پر منسوخ کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منسوخی کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ ایف آئی اے پراسکیوٹر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتا مگر یہ قوم غیرت مند ہے، اسی لئے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان کر دیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کمی کی ہدایت پر سمری کی منظوری دے دی جس پر اطلاق جلد ہو گا۔ عثمان بزدار کے دور میں 158 سال بعد جیل اصلاحات کی گئیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور جیلوں میں ضروری سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ریکارڈ دورے کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جیل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر قانون فواد چودھری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا۔ فواد چودھری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کر دیں ۔ کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے دیگر عوامل کا جائزہ لے گا۔کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔ وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں درجنوں لیگل افسران…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی آج عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو ملتوی کر دی گئی۔ نجی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج سہہ پہر 3 بجے عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرنا تھی جو اعلان کے کچھ دیر بعد ہی ملتوی کر دی گئی۔ عوام سے گفتگو ملتوی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے ٹیلی فون لائنز بھی اسی وقت کھولی جانی تھی اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر ہونا تھا تاہم اب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کیلئے بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہوگا، بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا تشویش کا باعث ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جامع سلامتی کے موضوع پر 2 روزہ سکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے دور میں امن کیساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، دنیا جیو پالیٹکس سے جیو اکنامک کی جانب بڑھ رہی ہے، ہم روایتی شراکت داری سے بھی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان ترقی اور امن کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر آئین کی اپنی مرضی سے تشریح نہیں کر سکتے، عدم اعتماد کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہ سکتے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد عمران خان سابق وزیراعظم کہلائیں گے، وفاقی وزیر کی ایسٹبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت ان کی مایوسی اور ناکامی کی نشاندہی کرتی ہے، اپوزیشن پر غداری کے کیس کس بنیاد پر لگائے جائے گے ؟ جس خط کی بنیاد پر غداری کے کیسز لگائے جائیں گے اس خط…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کو لکھے گئے خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست سابق اٹارنی جنرل انور منصور اور ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ، داخلہ، قانون اور دفاع کو فریق بنایا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے، پی ٹی آئی، پی ایم ایل ن، پیپلزپارٹی، جمیعت علمائے اسلام ف اورایم کیو ایم بھی فریق ہیں۔ درخواست گزار نے تحریک عدم اعتماد کی کارروائی روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میمو گیٹ طرز پر تحقیقاتی کمیشن بنایا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں نون لیگ، پیپلزپارٹی، ترین گروپ، آزاد ارکان کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے، آج مسئلہ وزارت اعلیٰ کا حصول نہیں، کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہے۔ رہنما مسلم لیگ نون و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 4 سال میں عوام کیساتھ دھوکا اور فراڈ کیا گیا، آج لوگوں کے گھروں میں بھوک ہے، انشا اللہ پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ کابینہ ڈویژن نے فواد چودھری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فواد چودھری کو وزیر قانون کا اضافی قلمدان سونپا گیا۔ اس سے قبل یہ وزارت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم کے پاس تھی جنہوں نے تحریک عدم اعتماد میں حزب اختلاف کا ساتھ دینے کے پارٹی فیصلے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ فروغ نسیم کے استعفیٰ دینے کے بعد فواد چودھری کو اضافی قلمدان دیا…

مزید پڑھیں