ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین نے ایک ماہ سے جاری جنگ کے دوران پہلی بار روسی سرزمین کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک آئل ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے 2 ہیلی کاپٹرز نچلی پرواز کرتے ہوئے روس شہر بلگورود میں داخل ہوئے اور مختلف اہداف پر متعدد میزائل داغے۔ روس نے بھی تصدیق کی ہے کہ یوکرین کے دو ہیلی کاپٹرز فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر میں داخل ہوئے اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا۔ روس کے جس شہر کے آئل ڈپو کونشانہ بنایا گیا وی یوکرین کی سرحد…
Author: Khabrain News
ابوظہبی / تل ابیب: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کسٹم فری ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت معیشت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کو کسٹم فری قرار دیا گیا ہے جن میں زراعت، خوراک، طب، کاسمیٹک اور سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اسرائیل اور امارات کے اعلیٰ حکام…
سیئول: (ویب ڈیسک) تربیتی پرواز کے دوران فضا میں جنوبی کوريا کے 2 فوجی طیاروں کے تصادم میں 4 پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے مشرقی شہر ساچیون میں واقع ’’کے ٹی و ن‘‘ ایئر بیس کے نزدیک دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ طیارے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگئے اور ان میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیاروں میں لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کے 30 ارکان کو طلب کیا گیا تھا جنھوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو…
کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں اقتصادی بحران شدید ہوگیا۔ کولمبو میں مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں تاریخ کا بدترین اقتصادی بحران جاری ہے۔ ملک میں ایندھن ختم ہوگیا ہے اوردواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ دارالحکومت کولمبو میں غیرمعینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے کھڑے فوجی ٹرک کوبھی آگ لگا دی۔مظاہرین نے صدرسے استعفی دینے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم، وزیراعلی اوروفاقی وزرا نے انتخابی مہم چلائی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل جھونکے گئے اس لئے حکومت وہاں جیتی۔وزیراعظم، وزیراعلی اوروفاقی وزرا نے انتخابی مہم چلائی۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو اس حکومت کے پاس نہیں ہے۔بمپر کراپ کہاں گئی ،…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی پولیس نے بالی ووڈ کے معروف کورویوگرافر گنیش اچاریہ پر جنسی ہراسانی اور تعاقب کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ بالی ووڈ کے معروف کوریو گرافر گنیش اچاریہ کے خلاف 2020 میں ان کی ایک ساتھی ڈانسر کی جانب سے دائر کیے گئے جنسی ہراسانی کے مقدمے میں تازہ ترین اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق ممبئی پولیس نے گنیش اچاریہ پر جنسی ہراسانی اور تعاقب کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ کیس کی تحقیقات کرنے والے اوشیوارا پولیس آفیسر سندیپ شندے کے مطابق کورویوگرافر گنیش اچاریہ کے خلاف چارج شیٹ حال ہی میں ممبئی…
نئی دہلی : (ویب ڈیسک) بھارتی شہری نے بیس روپے چرانے کیلئے 3 دکانوں کا تالا توڑ ڈالا، تاجر برادری تالا توڑ وارداتیں دیکھ کر خوفزدہ ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر فتح پور میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، دکاندار تالے ٹوٹے دیکھ کر شدید خوفزدہ ہو گئے۔ پولیس کو مطلع کیا، واقعے کی تفتیش شروع ہوئی، اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد بھی لی گئی۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ تین دکانوں کا تالا توڑ کر چور نے صرف بیس روپے چرائے تھے تا کہ وہ کرکرے پاپڑ کھا سکے۔ پولیس نے…
پرتگال: (ویب ڈیسک) پرتگال سے ایک دلچسپ خبر آئی ہے جہاں یونیورسٹی آف کوئمبرا ایلٹا اینڈ صوفیہ کے شان دار کتب خانے میں درجنوں چمگادڑیں موجود ہیں جو قیمتی کتابوں کی حفاظت کررہی ہیں۔ یونیسکو نے اس لائبریری اور عمارت کو عالمی ورثہ قرار دیا ہے لیکن یہاں کیڑے مکوڑوں کی تعداد آتی رہتی ہیں اور یہ چمگادڑیں انہیں کھاتی ہیں جس سے کتب محفوظ رہتی ہیں۔ اسے دنیا کی خوبصورت ترین لائبریریوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں قدیم شاہکارکتابیں موجود ہیں۔ بعض کتابیں تو اتنی نایاب ہیں کہ ان کی قیمت نہیں بتائی جاسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ…
لندن: (ویب ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ بازار میں طرح طرح کے اسمارٹ فون پروجیکٹر دستیاب ہے لیکن اس ضمن میں لکی لندن نے دنیا کا سب سے سستا پروجیکٹر پیش کیا ہے جو بالخصوص بچوں اور نوعمروں میں بہت مقبول ہے۔ اسے پروجیکٹ می کا نام دیا گیا ہے جس میں کوئی بھی فون رکھ کر اس کے 8 گنا بڑا ڈسپلے دیوار پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ اپنے ڈیزائن اور استعمال میں بہت سادہ ہے۔ اس کے استعمال کے لیے کسی تربیت کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن کمپنی کے مطابق یہ بہت لو فائی پروجیکٹر ہے…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق دہشتگرد میر سردار خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم سے 5 پیکٹ دھماکہ خیز مواد، ایک بیٹر، بال بیرنگ، وائر برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2003 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی، ملزم نے 2007 میں ڈی آئی خان میں این جی او آفس پر حملے کا اعتراف بھی کیا، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ایف سی فورٹ ٹینک پر حملہ کرچکا ہے۔ اس…
