Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کےبولنگ ک کنسلٹنٹ مقرر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر گل کا افغان کرکٹ بورڈ سے ابتدائی طور پر 3 ہفتوں کا معاہدہ طے پایا ہے،جس میں توسیع کی جا سکتی ہے، عمر گل 4 اپریل کو ابوظہبی میں افغان ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق سابق کپتان یونس خان کو بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کی ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے بجٹ تک پٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، تجویز تھی کہ پٹرول 55 سے 56 اور ڈیزل 70 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے۔ وزیر اعظم اگر سمری منظور کرتے تو پیٹرول 205 روپے فی لیٹر ہوجاتا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ناسا نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی، 1990 میں لانچ کی گئی ہبل دوربین نے سورج سے بھی 50 گنا بڑا ستارہ دریافت کرلیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ستارہ ”ائیرنڈل” دوربین کو اب تک نظر آنے والا سب سے فاصلے پر واقع ہے۔ جس کی روشنی کو پہنچنے میں بارہ اعشاریہ 9 ارب سال لگے۔ دوربینیں اتنے فاصلے پر صرف لاکھوں ستاروں پر مشتمل کہکشاؤں کی نشاندہی کر سکتی ہیں مگر ہبل نے ستارے کی الگ سے تصویر لینے کے لیے جدید طریقے کو اپنایا۔ بی بی سی اردو کے مطابق اس سے پہلے سب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی کی سینئیر قیادت شریک ہے، اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ووٹنگ ڈے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان آج قانونی ٹیم سے بھی اہم مشاورت کریں گے جس کے دوران حالیہ ملکی سیاسی صورت حال سے متعلق قانونی اور آئینی امور زیر بحث آئیں گے۔ دوسری جانب پنجاب کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں ارکان اسمبلی سےرابطوں پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماوں کی ملاقت میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ کے آئندہ انتخاب پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل وزیراعلی بزدار ،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کیلئے گورنر ہاوس پہنچے جہاں حکومت سازی اور آئندہ لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر و وزیراعلی پنجاب کو اسلام آباد طب کر رکھا تھا تاہم وزیراعلی کی گورنر سے ملاقات کے بعد عثمان بزدار کی اسلام آباد روانگی موخر…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کااعلان کر دیا، کوئٹہ اور ضلع لسبیلہ کے علاوہ صوبے بھر کے دیگر اضلاع میں 29 مئی کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ اور لسبیلہ میں دوبارہ حلقہ بندیاں کی جائیقف گی۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی سے متعلق تمام تر شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا، بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبے کی باشعور عوام نے اس دفعہ بھی لٹیروں کو مسترد کر دیا، بلدیاتی انتخابات کے نتائج 2023 کے عام انتخابات کا ٹریلر ہیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پرکارکنان اور امیدواروں کو مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کرنے پر صوبے کی عوام کا مشکور ہوں، دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کی کامیابی حق و سچ کی جیت ہے، نتائج نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک بڑا طاقتور ملک دورہ روس پر غصہ ہوگیا، کیا حکومت کو ہٹانے کیلئے کوئی ملک اس طرح دھمکی دے سکتا ہے، اچکنیں سلوانے والے کہتے ہیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے، ان لوگوں کی وجہ سے ملک اس حال کو پہنچا۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں شاید ووٹ کیلئے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہوں، ریاست مدینہ کی کامیابی تاریخ کا حصہ ہے، لوگوں کو ریاست مدینہ کا ماڈل ہی سمجھ نہیں آیا، ہم نے سکیورٹی سے متعلق کبھی بات…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل ہی کھجوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، شہری قوت خرید سے باہر ہونے کے باعث تشویش میں مبتلا ہو گئے۔ رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی پشاورکے بازاروں میں مختلف اقسام کی کھجوریں دستیاب ہو گئیں، بازارمیں عجوہ ہو یا پھرمبروم ہرقسم کی کجھوریں وافرمقدارمیں موجود ہیں۔ بازار میں عنبر2400، عربی مبروم 1800 روپے اورعجوہ 1600 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہیں ،عربی 400، مضافتی 350 ، زیدی 250 اور سکھر کی کجھور 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اڑ جاتے…

مزید پڑھیں

جنین: (ویب ڈیسک) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے، علاقہ مکینوں نے اسرائیل کی انسانیت دشمن کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں مظالم کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے، صیہونی فوج نے شہر جنین میں پناہ گزین کیمپ میں چھاپے کے دوران نہتے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی جس کے باعث 17 اور 23 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ کئی روز سے حالات کشیدہ ہیں اور فائرنگ سے متعدد فلسطینی نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں