کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) قونصل جنرل آف پاکستان لاس اینجلس عبدالجبار میمن انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالجبار میمن کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ عبدالجبار میمن 21 دسمبر 2015 سے بطور قونصل جنرل لاس اینجلس کام کر رہے تھے۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہوگیا ہے۔ اس بات کی تصدیق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کی۔
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 145ویں پی ایم اے لانگ کورس سمیت مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 145ویں پی ایم اے لانگ کورس، 12ویں مجاہد کورس، 19ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 64 ویں انٹگریٹڈ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، پاس آؤٹ ہونے والوں میں سعودی عرب، عراق، اردن، مالدیپ، آذربائیجان اور نائیجیریا کے 17 کیڈٹس بھی…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس اور امریکا کے درمیان سفارتی محاذ پر کشیدگی کے باوجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ایک امریکی اور دو روسی خلاء باز اکٹھے زمین پر واپس آگئے۔ روسی خلائی ایجنسی کے مطابق تینوں خلا باز قازقستان میں موجود روسی خلائی لانچنگ پیڈ کے قریب زمین پر اترے، امریکا اور روس کے خراب تعلقات کے باعث دیکھا جارہا ہے کہ امریکی خلا باز روسی کیپسول میں واپس آئے گا یا خلاء میں رہنے کو ترجیح دیگا۔ دونوں ملکوں کے تعلقات، خلاء مشن میں تعاون پر اثر انداز نہیں ہوئے اور امریکی خلا ء باز نے روسی کیپسول…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ایک کیپٹن اور جوان نے مادر وطن پر لہو نچھاور کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سکیورٹی فورسزنے مؤثرجواب دیا، فائرنگ کےتبادلےمیں 4 دہشتگردہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران مادر وطن کی حفاظت پر مامور کیپٹن سعدبن عامر اور لانس نائیک ریاض نے جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن سعد بن عامرکی عمر 25 سال اورتعلق راولپنڈی سے تھا جبکہ لانس نائیک ریاض کی عمر37 سال اور تعلق ٹانک سے تھا، دہشتگردوں کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں حکومت سازی اور سیاسی ہلچل میں بڑی تبدیلی آگئی، علیم خان کے بعد ترین گروپ بھی حکومت کا ساتھ دینے سے انکاری ہو گیا اور سفارشات جہانگیر ترین کو بھجوا دی گئیں۔ پنجاب میں عمران خان کے نامزد امیدوار کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، ترین گروپ کی اکثریت نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا ہے، ترین گروپ نے غیر رسمی مشاورت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا۔ اس حوالے سے اراکین کا کہنا ہے کہ ہمیں اب حکومت کی طرف نہیں بلکہ اپوزیشن کی…
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار تباہ کن بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران لزمور میں چار سو ملی میٹر بارش سے دریا بپھر گیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کرنے لگیں، پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ سڈنی میں پانچ سو 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے گھر پر حملہ کردیا جسے عام آدمی پارٹی نے قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کے خلاف تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اُٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ مشتعل کارکنان نے وزیراعلیٰ کے…
سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے سرینگرمیں 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت رئیس احمد بھٹ اورہلال احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی فورسزنے سرینگرکے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی۔ قابض بھارتی فوجیوں نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔ بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کودھمکیاں دے کرگھروں میں…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچے ہی نہیں ناظم جوکھیو کہ ورثا نے خون معاف کر دیا، مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کیس لڑنا چاہتی تھی، اپنوں نے ساتھ چھوڑ دیا۔ اپنے وڈیو بیان میں مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ شیرین جوکھیو کا مزید کہنا ہے کہ میں بہت مجبور ہوں، میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا، اس لئے یہ کیس مزید نہیں لڑنا چاھتی، اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا، میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پہ…
