Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے ہم انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے، پہلے 4سال بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا ، اب پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا۔ ترجمان میاں خالد کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الٰہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے، کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دیں گے، کمال…

مزید پڑھیں

اداکارہ مایا علی نے یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کی جانے والی گفتگو کے بارے میں بتایا ہے۔ 23 مارچ کے دن پریڈ میں پاکستان کے مقبول اداکاروں نے شرکت کی جس میں مایا علی، سجل علی، کبریٰ خان، وہاج علی اور حریم فاروق شامل تھیں۔ اس موقع پر ایک  ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں آرمی چیف اداکاروں سے گفتگو کررہے تھے. ایک ویڈیو میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو خصوصی طور پر مایا علی کی جانب مخاطب دیکھا گیا۔ ویڈیو کے بعد مداحوں متجسس ہوگئے کہ آخر آرمی…

مزید پڑھیں

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ‘مشترکہ کے وائی سی (نو یور کسٹمر یا اپنے صارف کو جانیں) پروجیکٹ’ کے تحت رہائشی سرمایہ کار اپنے بینک کے پورٹل یا ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کیپٹل مارکیٹ میں اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں جس سے ایکویٹی مارکیٹ کی وسیع تر رسائی کے لیے راہ ہموار ہوگی۔  رپورٹ کے مطابق پاکستان کیپٹل مارکیٹ کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آرڈی اے) ہولڈرز کے لیے روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ اور منقسم ادائیگی کے لیے ’راست‘ کے کامیاب آپریشنز پر سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی)…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہمنا سینیٹر فیصل جاوید خان نے یہ اعلان کیا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، انشااللہ، وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہے – قتح اس قوم کی ہے فتح…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمیر فروش ناکام ہوں گے ،عوام اور ہماراتعاون آپ کےساتھ ہیں۔یہ سار ے لوگ واپس عمران خان کےپاس آئیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے سے زیادہ عمران خان کے ساتھ مضبوط ہوکر کھڑے ہیں۔جتنی بھی طاقت ہےوہ اللہ کے بعد عمران خان کےلیے ہے۔اقتدار میں سب ورکرز ہوتے ہیں میں ہر وقت عمران خان کا ورکررہوں گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام تحریکوں سے واقف ہوں۔مال اپوزیشن کی کمزوری ہے ، ان کو کسی صورت معاف نہیں کرنا۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی بحران ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے۔ دھمکی آمیز خط آج سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ای پاسپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ملک کو نقصان پہنچاتی ہےا ور جڑیں کمزور کرتی ہے، این ایچ اے میں کرپشن کی گئی قوم اس کا اندازہ نہیں لگا سکتی۔ سڑکوں کا جال بچھانے کے منصوبوں میں کرپشن ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگی آسان بنا دی ہے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا امین الحق اور فروغ نسیم نے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا، ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم نے کہا کہ میرا استعفیٰ کچھ دیر میں وزیراعظم کو مل جائے گا۔ متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے رات گئے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا، حکومتی اتحادی ایم کیوایم نے عمران خان حکومت کو چھوڑنے کیلئے اپوزیشن کیساتھ معاہدہ طے کر لیا ہے۔ ترجمان ایم کیوایم کے مطابق آج سہ پہر پریس کانفرنس میں اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ معاشرے کی اقدار خراب ہو چکی ہیں جس کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا آرڈیننس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کس تاریخ کو یہ آرڈینس جاری ہوا ؟ کیا آرڈیننس کو پارلیمنٹ کے کسی ہاؤس کے سامنے پیش کیا گیا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ آرڈینس 18 فروری کو جاری ہوا اور آفیشل گزٹ میں 19 فروری…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماوں کا اجلاس آج طلب کرلیا، سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس بلایا گیا ہے جس میں سیاسی بیانیہ سمیت امور پر ر مشاورت ہو گی،اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کی جانب پیش قدمی پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ دیگر اتحادی اراکین اسمبلی کی جانب سے کنفیوژن کی صورتحال سے متعلق حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کو سخت چیلنج درپیش ہے، باپ کے بعد ایم کیو ایم کی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، سٹاک مارکیٹ میں 294 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 36 پیسے اضافے سے 182 روپے 70 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں گراوٹ کا رجحان رہا، 294 پوائنٹس کمی سے 100 انڈیکس 44 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

مزید پڑھیں