کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں 398 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا،انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرریٹ 6 پیسےبڑھ کر 182 روپے 25 پیسے ہو گیا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا،398 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 44 ہزار 331 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ گذشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں 181 روپے 78 پیسے سے بڑھنے کے بعد…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سندھ ہاوس پر حملہ، آئی جی اسلام آباد نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہاوس حملہ کے ملزمان کیخلاف دہشت گردی کا ثبوت نہیں مل سکا، سندھ ہاوس حملہ میں ملوث ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا، دہشت گردی کے ثبوت ملے تو مزید کارروائی کی جائے گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ 16 ملزمان میں سے ایک رائے تنویر کی گرفتاری نہیں ہوسکی، رائے تنویر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،تمام گرفتار ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ضمانت کرا لی تھی، ملزمان…
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی اور مینجمنٹ کے رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، آسٹریلوی آف اسپنر اشٹن اگر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فزیو تھیرپسٹ برینڈن ولسن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، دونوں افراد کو آئیسولیٹ کردیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا ٹیم کے باقی ارکان اور کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے آج قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔ پاکستان آسٹریلیا اب تک 104 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں سے 32…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے رہنما عون چودھری سےٹیلیفونک رابطے میں کہا ہے کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔ عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی جانب سے پرانے دوستوں کو منانے کی کوششیں جاری ہیں، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عون چودھری سے فون پر رابطہ کیا۔ حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی ، کہا گیا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے، اب…
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے نئی پابندیاں عائد کر دیں، طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا۔ افغانستان میں طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور جو عمل نہیں کرے گا اسے نوکری سے نکالا جاسکتا ہے۔ حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے باہر تعینات ہیں جن کا مقصد یہ چیک کرنا ہے کہ ملازمین نئے قوانین پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔ نئے قوانین کے تحت سرکاری ملازمین کو اوّل وقت نماز کی ادائیگی کے ساتھ مقامی لباس پہنیں کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ادارے کی بلین ٹری سونامی سے متعلق رپورٹ پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی کہ ہم تاریخ کے ایسے موڑ پرکھڑے ہیں جہاں ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم کوشش کی قیادت کررہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ادارے کی رپورٹ بھی شیئرکی۔ رپورٹ میں پاکستان کے بلiن ٹریز پراجیکٹ کو سراہا گیا ہے، UNEP کے ایشیا اور پیسیفک کے علاقائی ڈائریکٹرDechen Tsering…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلیک میل نہیں ہوتے، ہر معاملے پر یوٹرن لے لیتے ہیں، سرپرائز اپوزیشن کو نہیں، عثمان بزدار کو ملا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بتانے کو تیار نہیں کہ دھمکی کس نے دی ہے، وزیراعظم خط کو پارلیمان میں لانا چاہئے تھا۔ حقیقت یہ کہ خط نہیں صرف شعبدہ بازی ہے۔ واقعی مسئلہ ہے تو نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں جا کر بتائیں کہ کس نے خط لکھا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ چند…
لاہور: (ویب ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے، میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں، اختلافات کا غلط پروپیگنڈا کر کے جو لوگ سیاسی فائدہ اُٹھاناچاہتے ہیں انہیں بڑی مایوسی ہو گی۔ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔ اب تک پارٹی یا گھر میں جو بھی فیصلے ہوئے ہیں وہ میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں، وضاحت پر یقین نہیں رکھتا لیکن اس کے باوجود میں کہنا چاہوں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے جہاں وہ افغانستان سے متعلق ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کی دعوت پر چین گئے ہیں، وزیرخارجہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں افغانستان اور خطہ میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پرغورو حوض کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی اجلاس میں امن سے متعلق پاکستانی موقف بھی اجاگر کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کی چین میں ایران کے وزیر خارجہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سیاست میں جوڑ توڑ اور ڈیلوں کو سلسلہ عروج پر ہے، اپوزیشن اور حکومت کے مابین آر پار کی جنگ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی عثمان بزادار کی جگہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی کو پنچاب کی وزارت اعلی کی پیش کش کر دی تھی، جس کے بعد ایک بار پر حالات حکومت کے حق میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ لاہورمیں ترین گروپ نے سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے آج اجلاس طلب کر لیا ہے،جہاں ترین گروپ کے ارکان اسمبلی اور…