Author: Khabrain News

سڈنی: ہم جانتے ہیں کہ جراحی کے نازک عمل میں ہاتھوں کی مہارت اور درست حرکت کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیے اب آسٹریلوی ماہرین نے طبی طالبعلموں کے لیے سینسر سے بھرا دستانہ glove بنایا ہے جو ہاتھوں کی حرکات کی رہنمائی کرتا ہے۔ سرجیکل دستانوں میں لگے سینسر پہننے والے کی انگلیوں اور حرکات پر نظر رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فیڈ بک اور رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس میں انگشتِ شہات، انگوٹھے اور درمیانی انگلی کی پشت پر تاروں سے جڑے سینسر ہیں۔ یہ تار کی صورت میں ہیں جنہیں ’انرشیئل میژرمنٹ یونٹس‘ یا…

مزید پڑھیں

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی کا نہیں حکومت کا حصہ ہیں، ووٹنگ سے ایک گھنٹے پہلے تک آنے اور جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کے جلسے میں شریک ہونے والے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کل اسلام آباد میں ہوا اور آپ نے دیکھا کہ کل اسلام آباد کے در و دیوار لرز گئے۔ ان کا کہنا…

مزید پڑھیں

لاہور:   پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی، وفاق اور پنجاب دونوں جگہ عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے، کسی امپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں۔ معاملے پر لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور عمران خان کے دن گنے جا چکے، پنجاب…

مزید پڑھیں

دیر بالا میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ افسوس ناک حادثہ پاتراک کے مقام پر پیش آیا جہاں مردان سے دیر بالا جانے والی مسافرکوچ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جبکہ دو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے سبب کوچ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

مزید پڑھیں

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 182روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر 182 روپے سے اوپر چلاگیا۔ انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 182 روپے 30 پیسے تک جا پہنچی۔

مزید پڑھیں

آسکر کی تقریب میں اداکار ول اسمتھ نے بیوی کا مذاق اڑانے پر اداکار کرس راک کو زوردار تھپڑ جڑ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسکر 2022 کی تقریب جاری تھی جس میں مزاحیہ اداکار کرس راک میزبانی کرتے ہوئے طنز و مزاح کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ کے سر کے بال گرنے کا مذاق اڑایا تو اسٹیج سے نیچے بیٹھے ول اسمتھ غصے میں آگئے۔ بہترین اداکارکا ایوارڈ جیتنے والے ول اسمتھ اپنی نشست سے اٹھے اور آرام سے چلتے ہوئے کرس راک کے پاس گئے، جو انہیں غیر…

مزید پڑھیں

امریکی محکمہ خارجہ نے روس میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس روس یا کسی اور جگہ حکومت کی تبدیلی لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ایک روز قبل صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ انٹونی بلنکن نے امریکی صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے محض یہ بات کہی کہ ولادی…

مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لے آئی، تحریک جمع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے۔ وفاق کے بعد اپوزیشن نے پنجاب میں بھی محاذ سنبھال لیا، اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی۔ تحریک مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر نے جمع کروائی۔ عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کے اراکین کے دستخط بھی موجود ہیں،عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے چودہ دن میں سپیکر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔…

مزید پڑھیں