کوپن ہیگن: (ویب ڈیسک) ورزش اور جسمانی مشقت کے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب معلوم ہوا کہ ورزش کی دیرینہ عادت سے انسانی جسم کے انتہائی اہم خلیاتِ ساق (اسٹیم سیل) کی تعداد بہت اچھی طرح برقرار رہتی ہے۔ ڈاکٹر اور ماہرین ورزش اور جسمانی فوائد گنواتے رہے ہیں لیکن اب بھی طویل عرصے کی ورزش کے جسمانی اثرات سے ہم واقف نہ تھے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ورزش سے عضلات اور پٹھوں میں موجود اسٹیم سیل کی تعداد برقرار رہتی ہے جس کے تحت پٹھے طویل عرصے تک توانا اور جوان رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے باعث رواں سال رمضان میں مخیر حضرات کی جانب سے مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے راشن کی فراہمی بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگئی۔ دکانداروں کے مطابق راشن پیک کے آرڈرز میں نمایاں کمی کا سامنا ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میںرواں سال راشن پیک کی لاگت میں2000 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے،10 بنیادی اشیا پر مشتمل راشن پیک کی قیمت گزشتہ سال 4000 روپے تھی جواب بڑھ کر 6000 روپے پرآگئی، کراچی ریٹیل گراسرزگروپ کے جنرل سیکریٹری محمد فرید قریشی کے مطابق خوردنی اشیا کی قیمتوں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم اپوزیشن کے کرپشن زدہ چہرے اور کرتوت جانتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے آج ٹی وی اینکرز کی ملاقات اور آف دی ریکارڈ گفتگو ہوئی۔ شہباز گل نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے آلہ کار جمہور اور جمہوریت دونوں سے نابلد ہیں جبکہ جمہوریت کے نام پر جمع شدہ ٹولہ کھوٹے سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان کے کرپشن زدہ چہرے اور کرتوت…
لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف جیت کے لیے 5 وکٹوں کی تلاش ہے. 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 168 رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو پہلا نقصان ستتر رنز پر ہوا جب اوپنر عبداللہ شفیق ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی صرف سترہ رنز بنا سکے، امام الحق نے ستر رنز کی اننگز کھیلی۔ فواد عالم ایک بار پھر ناکام ہوئے اور گیارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم مقابلے سے بھاگ رہے ہیں، عمران نیازی اگلے اجلاس تک سابق وزیراعظم بن جائیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحدہو کر غیر جمہوری قوت کا مقابلہ جمہوریت سے کرے گی، اگلا وزیراعظم الیکٹڈ ہی ہوگا۔ عدم اعتماد پیش کرنے پر حکومت خوفزدہ نظر آئی، سندھ ہاؤس پر حملہ کر دیا، حکومت ایسا ہر حربہ آزما رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال سے بھاگ سکیں۔ بلاول نے کہا کہ یہ کیسا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں قومی اسمبلی اجلاس اور اسلام آباد جلسے سمیت دیگر امور پر مشاورت جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، شیخ رشید، اسد عمر، شاہ محمود قریشی کے علاوہ فواد چوہدری، شوکت ترین، خسرو بختیار اوربابر اعوان بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں سپیکر اسد قیصر بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔ اتحادیوں سے رابطوں پر اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی۔ اتوار کے جلسے کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے 27 مارچ اسلام آباد جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے لاہور کے تمام سٹیک ہولڈرز ، عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کو بڑا ٹارگٹ دے دیا ، پی ٹی آئی کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔ 27 مارچ کو لاہور سے صبح دس بجے قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گا۔ شہر بھر سے تمام قافلے صبح دس بجے موٹر وے پر اکٹھے ہونگے، تمام رہنما، ٹکٹ ہولڈرز، عہدیداران، وزراء،…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روس کے حملے کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ میں اب تک ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس یوکرین جنگ کو ایک ماہ مکمل ہو گیا، دارالحکومت کیف اب بھی یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔ ماریوپول سمیت متعدد بڑے شہروں پر قبضے کی لڑائی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ میں اب تک 1035 عام شہری ہلاک ہو گئے، زیادہ تر ہلاکتیں راکٹ حملوں اور شیلنگ سے ہوئیں، زخمیوں کی تعداد 1650 تک پہنچ گئی ہے۔ یوکرین کی…
کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلا دیش خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پینتیس رنز بنائے، لتا مونڈل تینتیس رنز بنا کر نمایاں رہیں، جوابی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر تینتیسویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ سرسٹھ رنز کی شانداراننگز کھیلنے پر بیتھ مونی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔
کراچی: (ویب ڈیسک) ستائیں مارچ کو اسلام آباد میں امربالمعروف جلسے میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کراچی سے کارواں روانہ ہو گیا۔ ستائیس مارچ کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں پاور شو کے لیے کراچی کے کارکنان کا قافلہ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں سہراب گوٹھ سے روانہ ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کھانے اپوزیشن کے ساتھ کھائیں گے لیکن اتحادی ساتھ وزیراعظم کا ہی دیں گے۔ جوش خطابت میں حلیم عادل شیخ کی زبان…
