Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیشن کورٹ نے ای الیون عثمان مرزا کیس کا فیصلہ سنا دیا، عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی. عدالت نے ملزم عثمان مرزا، محب بنگش، ادارس قیوم بٹ،حافظ عطاء الرحمن اور فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ مقدمے کا ٹرائل ساڑھے 5 ماہ تک چلتا رہا ہے، مقدمے میں 21 گواہان پر وکلا نے جرح کی، جبکہ متاثرہ جوڑا 11 جنوری کو اپنے بیان سے منحرف ہوچکا تھا۔ مقدمے میں ایف آئی اے کی خاتون سمیت تین اہلکار بطور گواہ شامل ہیں، 6 جولائی کو سیکٹر ای…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس آج ملتوی ہونے پراپوزیشن نے احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ ہمیں یہی اندازہ ہے سپیکر آج اجلاس ملتوی کر دیں گے، رکن کی وفات پر اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی ہوتا ہے، اگر یہ آج اس روایت پر اجلاس ملتوی کرتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آصف زرداری اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر خون ریزی کے خطرے سے آگاہ کر گیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور آئی جی اسلام آباد کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جیسا کے آپ کو معلوم ہے اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پالیمنٹ میں جمع کرائی تھی، اسی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی، تحریک عدم سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آئین اور قانون واضح ہے، اور ہر رکن قومی اسمبلی کا حق…

مزید پڑھیں

برلن : (ویب ڈیسک) برلن میں گھونگھے کا عالمی مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیوبا کے گھونگھے کو اس سال کا خوبصورت ترین snail قرار دیا گیا ہے۔ مقابلے کے لیے آن لائن ووٹنگ کی گئی ، جس میں اس گھونگھے کو 10 ہزار ووٹ ملے ہیں جبکہ مجموعی ووٹوں کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ تھی۔ جرمن تحقیقی ادارے ’سینکنبرگ‘ کی جانب سے اس کا اعلان کیا گیا ، عالمی مقابلہ حسن میں ابتدائی طور پر 50 انواع منتخب کی گئی جن میں سے صرف 5 کا انتخاب آخری اور فیصلہ کن مرحلے کےلیے ہوا۔ جس…

مزید پڑھیں

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) چائے زندگی کا اہم حصہ ہے، صبح ہو یا رات چائے کی بنا گزارا مشکل ہے، لیکن کیا آپ دنیا کی سب سے مہنگی چائے کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں، جو صرف 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی ہو گی۔ چین اور ہانگ کانگ میں دنیا کی مہنگی ترین اور بہترین چائے فروخت ہوتی ہے جس کی ایک کلو گرام پتی کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار ڈالر ہے۔ چینی کمپنی گلاس بیلی اس چائے کو فروخت کرتی ہے، ان میں ایک چائے کا نام روگائی ہے، دوسری قسم کی پتی چین کی وویائی پہاڑیوں پر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئیں گے۔ اراکین پارلیمنٹ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج سیاست انتہائی اہم موڑ پر آچکی ہے، صدر آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ اب کیا ہوگا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ بہتر ہوگا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز351 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے آخری روز بغیر کسی نقصان کے تہتر رنز سے اننگز کا آغاز کیا، ستتر رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، عبداللہ شفیق ستائیس رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ گذشتہ آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز میں دو ستائیس رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی، آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ ایک سو چار رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔

مزید پڑھیں

پورٹو: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ 2022 یورپ کوالیفائرز میں پرتگال نے ترکی کو تین ایک سے شکست دے دی ۔ پرتگال کے شہر پورٹو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ملک نے پہلے ہاف میں دو اور آخری لمحات میں ایک گول سکور کر کے مہمان ٹیم پر سبقت حاصل کی جبکہ ترکی کی جانب سے واحد گول 25 ویں منٹ میں سکور کیا گیا۔ اہم مقابلے میں فتح کے بعد پرتگال کے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی آج پھر سماعت ہو رہی ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ مقدمہ سنے گا۔ منحرف ارکان تاحیات نااہل ہونگے یا دوبارہ الیکشن لڑ سکیں گے؟ عدالت عظمی میں آج پھر سماعت ہو رہی ہے۔ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کئے تھے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معلوم نہیں عد م اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ چاہیں گے سیاسی جماعتیں آئین کے دفاع میں کھڑی ہوں، عدالت کا کام خالی جگہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی، اراکین پنجاب اسمبلی تیمور لالی اور وارث عزیز نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ترقی مخالف عناصر پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور مخالفین بے بنیاد الزامات کی سیاست میں مصروف ہیں۔ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، انتشار کی نہیں۔ موجودہ حالات میں اپوزیشن…

مزید پڑھیں