وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 350 کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا اور کہا کہ منگل یا بدھ تک کالعدم تنظیم کے خلاف کیسز واپس لیں گے۔کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے حکومت سے مذاکرات کے بعد مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیا ہے۔ تاہم اب وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے 350 کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے انڈرسٹینڈ نگ کے تحت…
Author: Khabrain News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے 4 اوور کے اختتام میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کو بھارت کے خلاف جیت کے لیے 129 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستانی اننگز بھارت کا پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑنے کا عظم لیے بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد رضوان نے پراعتماد انداز میں بھونیش کمار کو پہلے چوکا اور پھر چھکا رسید کیا۔ دوسرے اوور کے لیے آئے محمد شامی کو کپتان بابراعظم…
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی اننگز پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار آغاز کیا اور پہلے اوور میں شاہین شاہ نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو صفر پر پویلین بھیجا۔ کے ایل راہول3 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 31 رنز پر گری جب حسن علی نے سوریا کمار کو آؤٹ…
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہیں۔ پاک بھارت ٹاکرے کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی تصویر وائرل ہوگئی۔ واضح رہے کہ محمد رضوان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بھی مکمل کی ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ بھارت کی 36 رنز پر 3 وکٹیں کرچکی ہیں۔ محمد رضوان نے سوریا کمار کا کیچ پکڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں کیچز کی سنچری مکمل کرلی ہے۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں ڈیو فیکٹر اثر انداز ہوگا اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ…
چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چینی کمپنی کے مطابق واپڈا نے داسو ڈیم پروجیکٹ پر سکیورٹی کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے اور 25 اکتوبر سے مرحلہ وار دوبارہ کام شروع ہوگا۔ تمام چینی انجینیئرز اور غیرملکی داسو ڈیم سائٹ پر پہنچ گئے ہیں اور کمپنی نے داسو ڈیم پر کام کرنے والے تمام پاکستانی ورکرز کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ چینی کمپنی کے مطابق تمام اسٹاف کو ٹیلی فون کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ چینی کمپنی نے ملازمین کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ اور ویکسینیشن کا ریکارڈ ساتھ…
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ بھارت کی 36 رنز پر 3 وکٹیں کرچکی ہیں۔ محمد رضوان نے سوریا کمار کا کیچ پکڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں کیچز کی سنچری مکمل کرلی ہے۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں ڈیو فیکٹر اثر انداز ہوگا اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ…
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ہونے والے پاک بھارت مقابلے کے لیے قومی ٹیم کی سپورٹ میں اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آپ کبھی کم نہیں سمجھ سکتے کیوں کہ ویرات کوہلی نے بھی اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے لیے آپ کو ایک منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلنا ہو گا اور ان کو ہرانے کے لیے آپ کو بیسٹ گیم کھیلنی پڑے گی کیونکہ پاکستان کا کوئی پتہ نہیں چلتا کہ وہ کس وقت…
ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا اور کینیڈا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دینےکا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناپسندیدہ قرار دیے جانے والے ملکوں کے سفیروں میں امریکا،کینیڈا، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن شامل ہیں ۔ ان سفیروں نے غداری اور بغاوت کے مقدمات کاسامنا کرنے والے عثمان کوالا کی حمایت میں بیان دیا تھا جس کے پیش نظر ترک صدر کا مذکورہ بیان سامنے آیا ہے۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جن سفیروں کو ترکی کی سمجھ نہیں آ رہی تو …
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے اور کالعدم تنظیم کے شرکاء منگل تک مریدکے میں بیٹھیں گے۔ وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پرامن طریقے سےمعاملہ حل کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ پولیس اورمظاہرین کےدرمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہو گا، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل…
