Author: Khabrain News

گوجرہ موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے قلمبند کرائے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں دھمکیاں دی جا رہی ‏ہیں مقامی پولیس کے رویے سے مطمئن نہیں ہوں۔ بیان کے مطابق حکام بالا سے مطالبہ ہے انصاف فراہم کیاجائے عدالت میں بیان ریکارڈکرانےکیلئےدرخواست دی ‏ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان حماد، رحمان اور لائبہ نے گارڈن ٹاؤن کی رہائشی اٹھارہ سالہ ‏لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کا جھانسہ دے کر کارمیں بیٹھایا اور فیصل آباد موٹر وے ایم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔  علامیہ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات پر بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔  این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سدباب ویکسین کی فراہمی اور مینجمنٹ اسٹریٹیجیز پر…

مزید پڑھیں

لاہور:ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی فاسٹ باؤلر کی شاندار باؤلنگ کے باعث گرین شرٹس نے کالی آندھی کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ جیت کرایونٹ میں خطرناک عزائم ظاہر کردیئے۔ میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جس میں حریف ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے اور 131رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے صرف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کالی آندھی کی جانب سے شمرون ہٹمائر28اورکیرون پولارڈ23سکور بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی،حسن علی اور حارث رؤف نے 2،2کھلاڑیوں کو…

مزید پڑھیں

ماسکو : روسی فوجی پائلٹ نے اپنے ملک کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے امریکی طیارے کو مار بھگایا۔ اس حوالے سے روسی میڈیا پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کے نیشنل ڈیفنس مینجمنٹ سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ روسی فضائیہ نے اپنے “مگ 31” لڑاکا طیارے کے ذریعے امریکی بی ون بی بمبار فوجی طیارے کو واپس بھاگنے پر مجبور کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مذکورہ امریکی بمبار طیارہ جاپان کے سمندر کے اوپر پرواز کررہا تھا اور اس کا رخ روس کی سرحد کی جانب تھا۔ اطلاعات کے مطابق امریکا…

مزید پڑھیں

لاہور:  ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ نے نیدر لینڈ کو7وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ 107رنز کا ہدف آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے صرف3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ قبل ازیں ٹاس جیتنے پر نیدرلینڈ کے کپتان پیٹر سیلر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ کر کے اچھا سکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئرش ٹیم پر دباو بڑھایا جا سکے، انہوں نے وکٹ کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیا۔ آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی نے کہا کہ وہ مخالف ٹیم کی جانب سے دیئے جانیوالے ٹارگٹ کے حصول کیلئے پرجوش ہیں، ہم 40 اوورز کھیلنے کیلئے پوری…

مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات : ٹی 20 ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے پاک بھارت میچ کا دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ ایسے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس اہم میچ کو اپنی ٹیم کیلئے دیگر میچوں جیسا ایک میچ سمجھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دوسری جانب دونوں ممالک میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارتی کپتان سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا دیگر ٹیموں کے مقابلے میں مختلف احساس ہوتا ہے تو انہوں…

مزید پڑھیں

کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلسوں اور جلوسوں کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 12 ربیع الاول کے روز مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 4294 افسران و جوان موجود رہینگے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے 78 سینئر افسران سمیت 747 این جی اوز، 4087 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل جبکہ سیکیورٹی ڈویژن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سعودی گرین انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی میں  شوکت ترین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے…

مزید پڑھیں

انسداد دہشتگردی فورس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، ان میں سے چار دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ تین مارے گئے۔ انسداد دہشتگردی فورس کے صوبے بھر میں آپریشنز جاری۔ عمر دراز اور دو نامعلوم دہشتگرد سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ، اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق چنیوٹ، ساہیوال، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں سے بھی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا، پاکستانی روپے کے مقابلے قدر میں 92 پیسے اضافہ ہو گیا۔ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 92 پیسے اضافے سے ڈالر 172 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو پاکستانی معیشت کیلئے منفی پیشرفت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں