اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا، مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز کو بھی استعمال کیاجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، جب کہ سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم…
Author: Khabrain News
کراچی میں پہلے فیز میں پیپلز بس سروس کی 50 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 200بسیں کراچی اور لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔ اس حوالے سے کراچی میں ترکی اور چین کے نمائندگان نے معاہدہ پر دستخط تقریب میں شرکت کی جبکہ این آر ٹی سی کے ایم ڈی بریگیڈیئر توفیق شریک ہوئے۔ ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر توفیق کا کہنا تھا کہ این آر ٹی سی سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل استعمال کرے گی۔ ہم لاہور میٹرو سمیت کئی شہروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ…
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ حالیہ چند سالوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی لیکن اس کے بعد سونا مسلسل تاریخ کی بلند ترین قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اگست 2020 میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچی تھی۔ تاہم اس کے بعد سونے کی قیمت میں بتدریج کمی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200…
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر گردش کر رہا تھا تاہم ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور جب انٹر بینک مارکیٹ بند ہوئی تو ڈالر کی قیمت 172 روپے 78 پیسے تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر سپورٹ فنڈ کی فراہمی پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے 1.2ارب ڈالر امریکی ڈالر بھی دیں گے، دنیا کو بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے، اس کے باوجود سعودی…
سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ شعیب اختر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا، مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہہ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نے ایسا کیوں کہا، قومی ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں، بریک پر مجھے اندازہ ہوا کہ غیر ملکیوں کے سامنے کیا امیج جائے گا، ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کسی طرح معاملے…
لاہور(افضل سیال سے)الائیڈ بینک فیصل ٹاون برانچ کے افسران کا کروڑوں روپے کے فراڈ میں ہوشربا بڑے انکشافات سامنے آ گئے، بینک افسران کی جانب سے متوازی بینکنگ، کھاتہ داروں کی رقوم بینک اکانٹس میں جمع ہی نہ ہونے کے اسیکنڈل میں صدر الائیڈبنک سمیت ببنک مالکان بھی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، متاثرین کے وکیل سنیئر قانون دان اعجازاعوان نے خبریں سے خصوصی بات کر تے ہوئے انکشاف کیا کہ الائیڈ بنک میں کروڑوں روپے کا جو اسیکنڈل سامنے آیا ہے
صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آزادی و حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کے جذبہ حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے آج سے 74 سال قبل کشمیر پر ناجائز تسلط قائم کیا، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان ان غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نام نہاد مقابلوں میں کشمیریوں کو…
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کریں گے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے معاشی و آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو قومی معاشی خود کشی سے روکنا ہوگا وگرنہ ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔…
محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ آپریشن کےدوران آلودگی پھیلانے والی 8 فیکٹریوں کو سربمہر کردیا ۔محکمہ ماحولیات کے مطابق متعدد بار وارننگ کے باوجود فیکٹریوں میں آلودگی کنٹرول کرنے والے آلات آویزاں نہیں کیے گے نومبر میں شہر لاہور میں سموگ کی صورتحال بگڑسکتی ہے محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی سموگ کا باعث بننے والی 8 فیکٹریوں کو سر بمہر کردیا گیا، اینٹی سموگ ٹیموں نے کرول گھاٹی،رنگ روڈ ،محموڈ بوٹی کے علاقہ میں کارروائیاں کیں۔ آلودگی پھیلانے کا سبب بننے والی محمود سٹیل فرنس منیر سٹیل فرنس ،راوی سٹیل…
