Author: Khabrain News

چین اور اسرائیل کے صدور کے درمیان پہلی مرتبہ فون پر رابطہ ہوا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل کےصدر اسحاق ہرزوگ اور چینی صدر شی جن پنگ کے دوران ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں ممالک کے صدور کے درمیان یہ پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اسرائیل کے ساتھ جامع شراکت داری اور صحت مند و مستحکم ترقی کے فروغ کےلیے تیار ہے۔ چینی صدرکا کہنا تھا کہ چین اسرائیل کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ خبر ایجنسی کے…

مزید پڑھیں

امریکا محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور ان کی معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، جب کہ دولت اسلامہ ابھی تک امریکا کے لیے خطرہ ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی سرپرستی اور ان کی مالی امداد کرنے والے ممالک میں ایران سر فہرست ہے اور واشنگٹن حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کے لیے مزید حکومتوں سے درخواست کر رہا ہے۔ امریکی انسدادِ دہشت گردی بیورو کے قائم مقام ڈپٹی کرس لینڈ برگ کا کہنا ہے کہ ہمارا…

مزید پڑھیں

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میں ایکواڈور نے چلی کو دو صفر سے شکست دے دی ۔ ایونٹ کے دیگر میچوں مں کوسٹا ریکا نے ہنڈراس، پناما نے ایلسلواڈور اور کینیڈا نے میکسیکو کے خلاف دو ایک ، دو ایک سے فتح سمیٹ لی۔ ان میچوں میں جوشیلے بھڑکیلے کھیل کے ساتھ کمنٹری نے بھی شائقین کا لطف دوبالا کیا۔

مزید پڑھیں

ترکی میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز گئیں اور خوف زدہ شہری گھروں سے نکل کر کھلے مقام پر جمع ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز استنبول سے 133 میل کی دوری پر مشرقی علاقے میں تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ خوش قسمتی سے زلزلے کے جھٹکوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم چند عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اداروں…

مزید پڑھیں

کوٹ رادھاکشن (تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کے بڑے بھاٸی شیخ لالہ رفیق احمد قمر وفات پاگئے، نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گٸی، جنازہ میں شیخ رشید سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی، مذہبی شخصیات نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، شیخ شفیق احمد، شیخ صدیق احمد، شیخ علیم احمد کے بڑے بھائی، شیخ شفیق احمد ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق کے تایا، شیخ راحیل احمد کے والد لالہ شیخ رفیق احمد قمر طویل علالت کے بعد کوٹ رادہاکشن میں انتقال کر گئے ہیں، جن کی نماز جنازہ…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل ‏منظور ہونے پر عوام اور اوورسیزپاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہیں اب 90لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ‏مل جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پوری کوشش کی انتخابی ‏اصلاحات پر اپوزیشن سےاتفاق رائے ہو جائے لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن کا رویہ منفی رہا، نوازشریف اینڈ ‏کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائرز کے بغیر نہیں کھیلی، مارشل لاکی گود میں پرورش پانے والوں کی سیاست ہمیشہ ‏دوسروں کے کندھوں…

مزید پڑھیں

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبرکو ہوگا، اس مرتبہ چاند کو جزوی گرہن لگےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، چاند گرہن کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکےگا، اس کے علاوہ ایشیا سمیت شمال اور مغربی افریقا میں بھی چاندگرہن دیکھا جاسکےگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگےگا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جزوی چاند…

مزید پڑھیں

سابق ہیڈکوچ قومی کرکٹ مکی آرتھر نے سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دینے کے بعد بطور ہیڈ آف کرکٹ انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ طے کرلیا ہے۔ استعفیٰ دینے کے بعد مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ اپنا سفر ختم کرنے پر دکھ ہورہا ہے جبکہ میں نے ہر لمحہ اس عظیم ملک کی کوچنگ کرنے کو پسند کیا۔

مزید پڑھیں

ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت خلاف تباہ کن سپیل کرنے پر شاہین آفریدی کو آئی سی سی کی جانب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہین آفریدی کی بھارت کے خلاف میچ میں کرائی گئی تباہ کن باؤلنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ آئی سی سی نے بھارت کے خلاف پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن ابتدائی سپیل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے ورلڈ کپ کا پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 5 سال کے وقفے سے شفاف مردم شماری کروانے کے فیصلے کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے لکھا کہ قوم کو مبارک ہو، آج تک ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ صرف پانچ سال کے وقفے سے ایک شفاف مردم شماری کروانے کے فیصلے کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں منظوری دے دی گئی۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم…

مزید پڑھیں