Author: Khabrain News

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ خطرناک حد تک بڑھنے سے تمام سکولوں کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 225 کی خطرناک سطح تک پہنچ گیا جس کے باعث نئی دہلی میں تمام سکول غیر معینہ مدت تک بند کردیئے گئے ہیں جبکہ نئی دلی میں عوام کو ورک فرام ہوم جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ غیر ضروری اشیا لانے والے تمام ٹرکوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے نئی دلی کے مضافات میں کوئلے سے چلنے والے…

مزید پڑھیں

افغان طالبان نے شادی کے نام پر 130 خواتین کو فروخت کرنے والے شخص کو جوزجان سے حراست میں لے لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے جوزجان کے پولیس چیف دام اللہ سراج نے بتایا کہ غریب خواتین کو شادی کے نام پر فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ طالبان کے پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ایسی غریب خواتین کو جھانسہ دیتا تھا جو اپنے حالات بہتر کرنے کی کوششیں کر رہی تھیں۔ یہ شخص خواتین کو شادی کے لیے دوسرے صوبے لے جاتا اور وہاں غلاموں…

مزید پڑھیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی سکیورٹی کیلئے بطورِ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا، صدر نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں

یوٹیوب نے اپنے ویڈیو انٹرفیس میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو پر ناپسندیدگی (ڈس لائک) آپشن کو دوسروں سے چھپاکر پرائیوٹ کیا جائے گا۔ یوٹیوب کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد شعوری طور پر ڈس لائک کی بدولت کسی ویڈیو کی بے قدری کررہی ہے۔ یوٹیوب کے مطابق ڈس لائک کو حملوں میں بطور ہتھیار بھی استعمال کیا جارہا ہے اور ویڈیوز کی قدروقیمت کو گھٹایا جارہا ہے۔ ’ ناظرین کے گروہ اپنی تعداد کے بل پر ڈس لائک بٹن استعمال کرتے ہیں اور اسے کسی گیم میں اسکوربورڈ کی طرح استعمال کیا جاتا…

مزید پڑھیں

سیشن کورٹ میں علی ظفر کی جانب سے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے دوران گواہ صبا حمید علی ظفر کے وکیل کے تلخ سوالات پر برہم ہو گئیں۔ لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس کی سماعت کی۔ میشاء شفیع کی گواہ صبا حمید عدالت میں پیش ہوئیں عدالت میں میشاء شفیع کی والدہ صبا حمید کے بیان پر جرح کی گئی صبا حمید علی ظفر کے وکیل کے تلخ سوالات پر برہم ہو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں منظور کردہ قوانین کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر بلاول بھٹو زرداری اور مولانا اسعد محمود کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام روایت کو پیروں تلے روند دیا، ہم نے کہا کہ قواعد پر عمل کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہماری ایک بات بھی نہیں مانی، میں ، بلاول بھٹو اور اسعد محمود نے اسپیکر کو بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن…

مزید پڑھیں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دھاندلی کے نتیجے میں آنے والی حکومت انتخابی اصلاحات اور قانون سازی کررہی ہے لیکن ہم کسی بھی انتخابی اصلاحات یا مشین کے حوالے سے قانون سازی کو جوتے کی نوک پر رکھیں گے۔ کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں 10سال سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیرضروری عنصر ہے، یہ ناجائز حکمران ہے اور آج ان کی تین سال کارکردگی نے ہمارے اس دعوے پر…

مزید پڑھیں

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے رولز کو نظر انداز کیا، اکثریت چاہے تھی 222 انکے پاس 212 بھی نہیں تھے، اسپیکر سے درخواست کی کی گنتی دوبارہ کروائی جائے، رولز کے مطابق 222 تعداد ہونا ضروری تھا، اسپیکر نے ہماری ایک بات نہیں مانی. ان…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف کے متعلق بل  بھی منظور کرلیا گیا ہے ۔ کلبھوشن کے متعلق بل وزیرقانون فروغ نسیم  نے پیش کیا ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کرانے کا بل منظور کر لیا گیا، اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئی، اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔ اس سے پہلے انتخابی اصلاحات کے متعلق ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک منظورکی گئی، تحریک کے حق میں 221 جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ آئے ہیں۔ وزیراعظم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : وزیر اعظم کچھ دیر میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق آج پارلیمنٹ کے اہم ترین مشترکہ اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل بھی منظور کرلیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ آج کے سیشن میں کلبھوشن یادیو اور عالمی عدالت کے حؤالے سے بھی بل منظور کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں  گرما گرمی  و شور شرابہ ،  اپوزیشن سپیکر ڈائز کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئی،  ایوان میں گو نیازی گو نیازی کے نعرے، اپوزیشن کے نعرے  سپیکر…

مزید پڑھیں