اسلام آباد : پارلیمنٹ میں حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی رہی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، ممبران پارلیمنٹ میں گرما گرمی دیکھ کر سیکیورٹی عملہ پہنچ گیا۔ ایوان میں انتخابات اصلاحات ترمیمی بل کی ایوان سے شق وار منظوری کا سلسلہ جاری رہا۔ بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کی…
Author: Khabrain News
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اس بل کے تحت 2017 کے الیکشن ایکٹ میں دو ترامیم تجویز کی گئی ہیں جو کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق ہیں۔ بل منظور ہونے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن نے اس کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ قبل ازیں مشیر پارلیمانی…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شہباز شریف کے بیان پر کہا کہ ای وی ایم مشین شیطانی حربوں کو دفن کرنے کیلئے لائی جارہی ہے ، ای وی ایم شیطانی مشین نہیں بلکہ شیطانی حربے دفن کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے بڑے تحمل اور احترام سے اپوزیشن لیڈرکی گفتگو سنی، قائدحزب اختلاف کی گفتگو کو سنجیدگی سے سنا گیا ہے، یہ ایوان ایسی قانون سازی کررہی ہے جس سے ماضی کی غلطیاں دورہوں گی۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا…
شہباز شریف نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کیا ہے ؟ ایول وشیز مشین، پاکستانی تاریخ میں اس سے زیادہ فاشسٹ حکومت کبھی نہیں آئی، ہم یہاں پر کوئی غیر قانونی کام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شیرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، حکومت اور اس کے اتحادی بلز بلڈوز کرانا چاہتے ہیں، چند روز قبل رات کے اندھیرے میں اعلان ہوا کل پارلیمان کا اجلاس ہوگا، پھر اچانک…
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف کا بیان حلفی نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی ہے جو عدلیہ کی طرف سے سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’مجھے اور نواز شریف کو اللہ کی ذات پر یقین تھا لیکن مجھے یہ معلوم نہ تھا کہ یہ دن جلدی آئے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’وہی جعلی حکومت و عدالتیں اور وہی طاقت کا…
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں حکومت انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور کلبھوشن یادیو سے متعلق بل سمیت 27 بلز منظور کرانے کی کوشش کرے گی جب کہ اپوزیشن بھی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اجلاس میں شریک ہیں۔ ایجنڈا شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور نو نو کے نعرے لگائے۔
نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے، تاہم دو شریک ملزمان عدالت پیش نہ ہوئے جس کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہ کی جاسکی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ نیاز علی شیخ نے بریت کی درخواست دائر کی تھی اور نیب کی جانب سے جواب جمع کرایا جانا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزم نیاز علی شیخ کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے…
ملتان ( جنرل رپورٹر) باسمتی چاول کی سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات اور کینیا کو برآمد بھارتی سازش کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے چاول کی ترسیل رُک گئی ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی باسمتی چاول کی سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات اور کینیا کو برآمد مختلف وجوہات کی بنا پر مشکلات کا شکار ہے۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کے ڈیلرز 80 فیصد چاول بھارت سے منگواتے ہیں اور انہوں نے بھارت میں اپنے چاول چھڑنے کے کارخانے لگائے ہوئے ہیں…
لاہور(حسنین اخلاق) امریکی انتظامیہ ریاض سے چھوٹے چھوٹے احسانات چاہتی ہے لیکن یہ احسان اکثر سعودی آبادی میں غیر مقبول ہوتے ہیں، واشنگٹن جان لے کہ ہم امریکہ اور روس میں فریقوں کا انتخاب نہیں کر رہا ، اسے ایسی چیزیں درکار ہیں جو امریکہ فراہم نہیں کر سکتایا نہیں کرے گا،سعودی ذرائع۔عرب ممالک دوبارہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے مائل نظر نہیں آتے، کیونکہ وہ توقع کرتے ہیں کہ طالبان القاعدہ کو دوبارہ سر اٹھانے میں مدد کریں گے اور ویسے بھی نئی افغان حکومت قطر کے قریب ہے، خلیجی سیاسی امور کے ماہرین کی رائے۔”تجھ کو…
