Tag Archives: dogs

امریکا میں کتے کو سزائے موت دیدی گئی

ورجینیا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں پالتو کتے کو شیر خوار بچی کے قتل پر سزائے موت دے دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی لی کاؤنٹی کے ایک گھر میں پالتو کتا گھر میں آئے نئے مہمان پر ٹوٹ پڑا، تین سال کے کتے نے 8دن کی نوزائیدہ بچی پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سمینیری کمیونٹی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں  بیڈ روم میں سوئی ہوئی بچی پر کتے نے حملہ کردیا، بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخموں کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔لی کاؤنٹی شیرف کے مطابق قاتل کتے کو کچھ دیر بعد موت کی نیند سلادیا گیا  جب کہ پولیس حملے کی وجوہات جاننے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔