تازہ تر ین

رات 12بجے آمد کا مقصد؟منہاج یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کی طالبات نے ایسا انکشاف کر دیا کہ بیچارے خرم نواز گنڈا پور کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک )منہاج یونیورسٹی لاہور کے گرلز ہاسٹل میں پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور کی طالبات پر برسنے اور دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو خرم نواز گنڈا پور نے اس ویڈیو کے بارے وضاحتی بیان جاری کیا تاہم اب منہاج یونیورسٹی کے بیت الزہرا ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات نے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاسٹل میں سے کوئی ایک لڑکی بھی باہر گئی اور نہ ہی جانا چاہ رہی تھی،خرم نواز گنڈا پور نے ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات کے ساتھ متشددانہ رویہ اپنا کر سخت زیادتی کی ہے ،ہمارے والدین کو تو 5 بجکر ایک منٹ پر بھی ہاسٹل میں آنے کی اجازت نہیں تاہم خرم نواز کس حیثیت سے رات 12 بجکر 19 منٹ پر سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ لڑکیوں کےہاسٹل میں آئے تھے ؟گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیرلڑکیوں کے لئے اگر قانون ہے تو انتظامیہ میں شامل مردوں کے لئے کوئی قانون نہیں ،وہ جب دل چاہے منہ اٹھا کر اور کسی کو بتائے بغیر لڑکیوں کے ہاسٹلز میں آتے ہیں اور کوئی ان کو روکنے والا بھی نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain