گوجرخان (بیورو رپورٹ)گوجرخان میں غیر معیاری مضر صحت منرل واٹر سپلائی پلانٹ سیل،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کاروائی، مضر صحت اور غیر معیاری اشیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے غیر معیاری پانی کی فراہمی اور حفظانِ صحت کے ناقص انتظامات پر ایک منرل واٹر پلانٹ سیل کر دیا گیا مذکورہ پلانٹ کو اصلاحی اقدامات کے لیے پہلے بھی دو مرتبہ وارننگ جاری کی گئی تھی، تاہم پانی کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ غیر تسلی بخش اور مقررہ معیار کے مطابق نہ ہونے پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پلانٹ کو سربمہر کر دیا۔ حکام کے مطابق شہریوں کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے غیر معیاری پانی فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
