تازہ تر ین

حکومت اور فوج میں آنکھ مچولی

راولپنڈی ( بشارت فاضل عباسی ، عکاسی الفت شاہ ) فوج اور حکومت کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، دونوں میں آنکھ مچولی جاری ہے، فوج نے مداخلت کی تو لو گ مٹھائیا ں تقسیم کریں گے ،فضل الرحمن کی طر ح کے لوگ اپنے ٹینکوں کے آگے نہیں کھڑے ہوں گے ۔ نواز شریف پہلے آرمی چیف کا اعلان کرنے والے تھے کہ اچانک رک گئے۔ آرمی چیف نے ابھی الوا داعی دورے بھی کرنے شروع نہیں کئے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اطلاعات و عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے ”خبریں“ کو خصو صی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف کا جانا ٹہر گیا ہے، 2تاریخ سے پہلے بھی خبر آسکتی ہے، کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہو چکا ہے۔ 28اکتوبر کو راولپنڈی میں بڑا جلسہ ہو گا اگر حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو دمادم مست قلندر ہوگا ۔ اگر ہمیں گرفتار یا نظر بند بھی کر دیا گیا تو عوام خود آئیں گے۔ اب یہ حکومت کی مرضی ہے کہ وہ اسلام آباد بند کرنا چاہتی ہے یا سارا ملک۔ان کا کہنا تھا کہ 28کو کشتیوں میں سوار ہونگے اور 2نومبر کو کشتیاں جلا دیں گے ۔جلاﺅ گھیراﺅ ما رویا مر جاﺅ کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اسی میں عظمت ہے جب گھی سیدھی انگلیوں سے نہ نکلے تو انگلیا ں ٹیڑھی کرنی پڑ جاتی ہیں ۔ نواز شریف کو تین سال تک غریب عوام کی حا لت پر رونا نہیں آیا اب جب وہ ہر طرف سے پھنس چکا ہے تو وہ جھوٹے ٹسوے بہا رہا ہے، عوام اسکی عکاری کو سمجھ چکے ہیں وہ اس کے رونے دھونے پر یقین نہیں کریں گے ۔( ن ) لیگ کی پارٹی الیکشن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ان کے ووٹ بھی اپنے تھے نامزدگی میں خود کی پوری میاں فیملی ان کی مخالفت نہیں کی پھر وہ انسانی سخت مقابلے کے بعد بلا مقابلہ صدر مسلم لیگ (ن ) منتخب ہوگئے ۔یہی ان کی پارٹی کی جمہوریت ہے یہ بھی انہوں نے الیکشن کمیشن کی مجبوری سے کیا وگرنہ وہ یہ بھی نہ کرتے ۔اپنی پارٹی میں الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2نومبر کے بعد پارٹی الیکشن ہونگے اور جمہوری طریقے سے ہونگے۔ عمران خان کو کسی بھی اعتماد نہیں سوائے عوام کے۔ عوام عمران کے ساتھ ہے اس کا عملی مظاہرہ لوگ 2نومبر کو دیکھیں گے۔ 28اکتوبر کے جلسے میں بھی پی ٹی آئی کی ساری قیادت کے ساتھ ساتھ عوام کا ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا ۔ مقامی اخبار کی خبر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2سینئر تر ین بیورو کریٹ سلطانی گواہ کےلئے تیار ہیں حکومت بکروں کی قربانی دے کر جان چھڑا نا چاہتی ہے لیکن بکروں کی نہیں بلکہ ساری حکومت کی قربانی ہوگی۔ حکومت اور تحریکِ انصاف میں مک مکاﺅ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی دور ہوجائے گی ۔سی پیک کے منصو بہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ بہت اچھا منصوبہ ہے چین ہمارا دوست ہے اس نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے نوازشریف کے دور میں یہ منصو بہ سخت روی کا شکار ہے لیکن یہ منصو بہ ہر صورت میں مکمل ہوگا کیونکہ اس کی تکمیل اور سیکورٹی کی ذمہ داری فوج نے لی ہے ۔ میاں نواز شریف ساڑھے تین سال تک کیا کرتے رہے اب انہیں ملک میں 50ہسپتال بنانے کا خیال آیا ۔ یہ سب جھوٹے وعدے ہیں عوام ان کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے ۔انہوں نے الیکشن سے پہلے جو چھ ماہ اور دو سال میں انرجی کرائسس ختم کرنے کے وعدے کیے تھے وہ کیوں نہیںپورے کیے ۔ راولپنڈی کی عوام کے ساتھ اس سے بڑی زیادتی کیا ہوگی کہ راولپنڈی میں زچہ بچہ سینٹر کا80%کا کام ہو چکاہے لیکن اس کو مکمل نہیں کررہے ۔راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر دو، دو عورتیں ڈلیوری کےلئے لیٹی ہوتی ہیں انکو زچہ بچہ ہسپتال کی سہولت میسر نہیں ہے ۔ جمہوریت ڈی ریل ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ان کے دھرنے سے کرپٹ جمہوریت دم توڑ جائیگی جبکہ اصل جمہوریت پروان چڑھے گی۔ سیاسی پارٹیاں ہمارے دھرنے میں شریک ہوں یا نہ ہوں عوام کی بہت بڑی تعداد شریک ہو گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain