تازہ تر ین

مہدی حسن کی تباہ کن باﺅلنگ ، انگلینڈ ٹیم ناکام

میرپور (اے پی پی) بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 152 رنز بنا کر مجموعی طور پر 128 رنز کی برتری حاصل کر لی، امرالقیس 59 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ دریں اثناءانگلش ٹیم بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 220 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی اور اس نے میزبان ٹیم کے خلاف 24 رنز کی برتری حاصل کی تھی، جوروٹ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، مہدی حسن بنگلہ دیش کے کامیاب ترین باﺅلر رہے جنہوں نے 6 وکٹیں لیں، مہدی حسن کیریئر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں دو بار اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے دوسرے آف سپنر بن گئے۔ ہفتہ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلش ٹیم نے 50 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو جوروٹ 15 اور معین علی 2 رنز پر کھیل رہے تھے، دن کے دوسرے ہی اوور میں مہدی حسن نے معین علی کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی، علی 10 رنز بنا سکے، بین سٹوکس صفر پر آﺅٹ ہوئے، جونی بیئرسٹو نے روٹ کا ساتھ دینے کی کوشش کی تاہم 114 کے مجموعی سکور پر ان کی ہمت جواب دے گئی اور وہ 24 رنز بنا کر چلتے بنے، ظفر انصاری 13 رنز بنا کر مہدی کی گیند کا نشانہ بنے، 144 کے سکور پر انگلش ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب جوروٹ 56 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، 144 کے سکور پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ انگلش ٹیم 200 کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے گی لیکن اس موقع پر کرس ووکس اور عادل رشید نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں وکٹ میں 99 قیمتی رنز جوڑ کر نہ صرف ٹیم کو تباہی سے بچایا بلکہ ٹیم کو برتری بھی دلائی، یہاں پر مہدی نے ووکس کو آﺅٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ ڈالی، ووکس 46 رنز بنا سکے، 244 کے سکور پر انگلینڈ کی آخری وکٹ گری جب سٹیون فن بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، عادل رشید 44 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ مہدی حسن میراز نے 6، تیج الاسلام نے 3 اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ لی۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 152 رنز بنا کر مجموعی طور پر 128 رنز کی برتری حاصل کر لی، محموداللہ 47، تمیم اقبال 40 اور مومن الحق ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ امرالقیس 59 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، ظفر انصاری نے 2 اور بین سٹوکس نے ایک وکٹ لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain