تازہ تر ین

شارجہ ٹیسٹ …. کالی آندھی نے شاہینوں کا اڑنا محال کر دیا

شارجہ (آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈین اوپنر بریتھ ویٹ پاکستانی باﺅلنگ اٹیک کے سامنے ڈٹ گئے،ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 6وکٹوں کے نقصان پر 244رنز بنا لئے ہیں، بریتھ ویٹ 95رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ،جبکہ روسٹن چیز50 اور ڈورچ 47رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور وہاب ریاض نے 2،2جبکہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور پورا کر نے کیلئے ابھی 37رنز درکار ہیں جبکہ اسکی4 وکٹیں ابھی باقی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ95 اور جیسن ہولڈر6رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو شارجہ میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 8وکٹوں کے نقصان پر 255رنز اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی بلے باز سکور میں 26رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 281رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ عامر20اور یاسر 12رنز بناکر جوزف کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سمیع اسلم 74، مصباح الحق53، سرفرازاحمد اور یونس خان 51,51رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں دویندرا بشو نے 4، شینن گیبرئیل نے 3 اور الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈین اننگ کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا اور 38 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔جیمز بلیک وڈ نے جارحانہ بیٹنگ کی حکمت عملی اپناتے ہوئے پاکستانی بالرز کو دباﺅ میں لینے کی کوشش کی لیکن محمد عامر نے ان کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔68 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم ایک بار پھر مشکلات سے دوچار تھی لیکن اس موقع پر بریتھ ویٹ کا ساتھ نبھانے روسٹن چیز وکٹ پر پہنچے۔دونوں کھلاڑیوں نے موقع کی مناسبت سے غیرضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کیا اور ہر خراب گیند پر رنز کرنے کی حکمت عملی اپنائی جو انتہائی کارگر رہی۔جب چائے کا وقفہ ہوا تو دونوں کھلاڑی اسکور کو 141 رنز تک پہنچا کر پانچویں وکٹ کیلئے 73 رنز جوڑ چکے ہیں، ویسٹ انڈیز کی 5ویں وکٹ 151رنز کے مجموعی سکور پر گری جب روسٹن چیز 50رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔نئے آنے والے بلے باز ڈو وچ نے بریتھ ویٹ کیساتھ مل کر چھٹی وکٹ کیلئے 83رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 234رنز کے مجموعی سکور پر گری۔ جب ڈووچ 47رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے6وکٹوں کے نقصان پر244رنز بنا لئے ہیں ،ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور پورا کر نے کیلئے ابھی 37رنز درکار ہیں جبکہ اسکی4 وکٹیں ابھی باقی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ95 اور جیسن ہولڈر6رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain