Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لانگ مارچ سے قبل پولیس کی دھڑا دھڑ گرفتاریاںکا سلسلہ تیز
    • کراچی آتے ہوئے پولیس افسر کی گاڑی الٹ گئی، گن مین جاں بحق
    • ننکانہ صاحب پیر بازار کی نیلامی میں لاکھوں روپے مالی نقصان کا خدشہ
    • مخبروں کے نام اربوں روپے والے کلکٹرز کی شامت تفصیلات طلب 
    • سندھ میں انسداد پولیو مہم، ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے: مراد علی شاہ
    • تھائی لینڈ میں ویزا فری قیام کی مدت 60 دن سے 30 دن کرنیکا فیصلہ
    • عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ .سربراہ یو اے ای سے گرفتار
    • او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیرکے مجوزہ اجلاس میں امور کشمیر پرتبادلہ خیال ہوگا
    • روانڈاـپاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم 23 سے 25 ستمبر تک گیگالی میں منعقد ہوگا
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • حوثیوں کا سعودیہ پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزام
    • جماعت اسلامی کی شکایت پر شبر زیدی کیخلاف ایف آئی اے سے رپورٹ طلب
    • ہنگو میں شہید ہونیوالے فوجی افسروں اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا
    • جنگ ستمبر کا 21واں روز، ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان کی فیصلہ کن فت
    • یوٹیوبر رجب بٹ کو گارڈین کورٹ سے رجوع کرنیکی ہدایت
    • پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی’ صوبہ میں 10ہزار483ملزمان گرفتار
    • چین میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے سے 8افراد ہلاک
    • مقبوضہ کشمیر:اسمبلی کا پہلا روز ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی کی نذر
    • تنازع کشمیر حل نہ ہونے کے باعث مظلوم کشمیری شدیدمشکلات کا شکار
    • ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی،مغوی لڑکی بازیاب، 2ملزمان گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رنگ نکھارنا ہے تو اسے لازمی پڑھیں ….

    By Daily Khabrainدسمبر 9, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( خصوصی رپورٹ)بدلتے موسموں اور حالات کے باوجود صاف اور دمکتی رنگت ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ اب جبکہ سردیوں کی آمد ہو چکی، یعنی خشک اور بے جان جلد کے دن آ گئے ہیں۔ ان دنوں میں بہتر لوشن، کریموں، موئسچرائزر، فیس واش اور دیگر چیزوں کے استعمال کے مشورے تو عام ہوتے ہیں، لیکن کچھ عادات ایسی ہیں، جنہیں اپنا کر آپ اپنی رنگت کو اس موسم میں بھی بہتر بنا سکتے ہیں، جیسا کہ:
    خوب پانی پئیں:اپنی جلد پر ایک عنایت کریں، اسے پانی دیں۔ جب جسم میں پانی ہوتا ہے، تو جلد زیادہ ملائم اور صحت مند نظر آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی کی وافر موجودگی کیل، مہاسوں کے پھیلنے کو بھی روکتی ہے۔
    میٹھا ترک کردیں:صحت مند خوراک بھی اچھی جلد کے لیے لازمی ہے۔ اس سمت میں پہلا قدم ہے، میٹھے کو محدود کرنا۔ جلدی ماہرین کہتے ہیں کہ عام میٹھے کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ مناسب ہے کیونکہ یہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس کے حامل ہوتے ہیں، جو صحت مند جلد کے لیے ضروری ہیں۔
    سبز چائے کا استعمال:سبز چائے میں موجود پولی فینلز بہترین اینٹی آکسیڈینٹس ہیں، جو جلد کو پہنچنے والے نقصان کو روکتے ہیں۔ اپنی خصوصیات کی وجہ سے سبز چائے جلد میں سرخی، سوجن اور خارش کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
    میک اپ لازمی اتاریں:جلد کا ہر ماہر ڈاکٹر آپ کو یہی مشورہ دے گا کہ رات کو سونے سے پہلے اپنا میک اپ لازمی اتاریں کیونکہ یہ مساموں کو بند کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے جلد ڈھیلی اور بے جان ہو سکتی ہے، تو چاہے تھکاوٹ سے آپ کا برا حال کیوں نہ ہو، کسی بھی تقریب سے آنے کے بعد رات کو میک اپ اچھی طرح صاف کرکے ہی سوئیں۔
    بھرپور نیند لیں:نیند کم ہونے کی صورت میں جلد بے جان نظر آئے گی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رات میں سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے۔ اس آرام کی وجہ سے جلد کو زندگی اور چمک ملتی ہے۔
    تکیے کا غلاف بدلیں: ڈاکٹر سوتی کی بجائے ریشمی غلاف تجویز کرتے ہیں کیونکہ اس سے چہرے کی جلد اور تکیے کے درمیان کم رگڑ پیدا ہوتی ہے۔ یوں ایک طرف جہاں چہرے کو اچھا احساس ملتا ہے، وہیں اس چہرے کے اس رخ پر جھریاں اور لکیریں نہیں آئیں گی، جس پر آپ اکثر سوتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.