تازہ تر ین

چین ڈونلڈ ٹرمپ پر برہم

واشنگٹن /بیجنگ(ویب ڈیسک)نومنتخب امریکی صدرنے کہاہے کہ وہ خود کو ’ون چائنا پالیسی‘ کا پابند نہیں سمجھتے جب تک ہم تجارت سمیت دیگر معاملات پر چین کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کرلیں۔ادھر چین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تائیوان کے حوالے سے دیے جانے والے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان گینگ شوانگ نے ردعمل میں کہاکہ تائیوان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی آئی تو امریکا چین سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ون چائنا پالیسی ہی امریکا اور چین کے درمیان کسی بھی سفارتی تعلقات کی بنیاد ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی باہمی تعاون کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔انہوں کہا کہ ہم نئے امریکی صدر اور حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے مسئلے کی سنگینی کو سمجھیں اور ون چائنا پالیسی کا احترام کریں۔میں اس وقت تک خود کو ون چائنا پالیسی کا پابند نہیں سمجھتا جب تک ہم تجارت سمیت دیگر معاملات پر چین کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کرلیں۔واضح رہے کہ 1979 میں چین کو تسلیم کرنے کے بعد سے امریکا ون چائنا پالیسی کا احترام کرتا آیا ہے اور بیجنگ کو چین کا دارالحکومت قبول کرتا ہے تاہم اس کے تائیوان کے ساتھ بھی غیر رسمی تعلقات ہیں۔چین 1949 میں خانہ جنگی کے بعد جزیرہ تائیوان سے علیحدہ ہونے کے باوجود اسے اپنا ٹوٹا ہوا صوبہ تصور کرتا ہے اور اسے دوبارہ مین لینڈ چائنا کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 دسمبر کو بھی تائیوان کی صدر سائی انگ وین سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جو کسی امریکی صدر کی جانب سے 4 دہائیوں میں کیا جانے والا پہلا براہ راست رابطہ تھا۔ٹرمپ کے اس اقدام پر بھی چین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف تائیوان کی صدر کو کال کی بلکہ بعد ازاں ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں چین پر تقنید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ چین اپنی کرنسی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا ہے، امریکی مصنوعات پر غیر منصفانہ ٹیکس عائد کررہا ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا کررہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain