تازہ تر ین

جلد سسرالیوں بارے اہم انکشافات کرونگی ….

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے بعد تین سال جہنم میں گزارے‘ خاموش نہیں رہوں گی‘ سب کچا چٹھا کھول کر رکھ دوں گی۔ باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم پھٹ پڑی۔ فریال نے کہا کہ اپنی بیٹیاں سسرال میں ایک دن نہ ٹکیں لیکن میرے سر پر ہر کوئی چڑھ کر بیٹھا رہا۔ سسرال والے بہو کو باندیوں کی طرح باندھ کر رکھنا چاہتے ہیں۔ میرے کپڑوں کو ایشو بنا کر میری زندگی کو جہنم بنا دیا گیا۔ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی حرکتوں پر خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔ میرے لباس کو بے ہودہ کہا گیا مگر اپنے بیٹے کی قابل اعتراض حالت بھی قبول ہوگئی۔ کیا اس لئے خاموشی اختیار کی جاتی ہے کہ ان کے ساتھ خون کا رشتہ ہے۔ فریال نے عامر کے بھائی ہارون خان کی قابل اعتراض تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ فریال نے مزید کہا کہ شادی کے بعد تین سال جہنم میں گزارے ہیں‘ کتنی گری ہوئی ذہنیت ہے۔چور ہو‘ قاتل ہو‘ ماں ہو‘ ٹسوے بہانے پر لوگ ہمدردی کرنے لگتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹوں سے سخت نفرت ہے‘ خاموش نہیں بیٹھوں گی۔ اب سب کچا چٹھا کھول کر رکھ دوں گی۔ باکسر عامر خان نے اہلیہ کے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی معاملہ میڈیا پرآنے کا افسوس ہے۔ دونوں طرف سے معاملات تباہی کی طرف جارہے ہیں۔ گھر والوں کی میڈیا پر آنا اور رونے دھونے کی حمایت نہیں کرتا۔ بیوی کی حمایت اس لئے کرتا ہوں کہ وہ حق پر ہے۔ جھگڑا ریلیٹی شو نہیں‘ گھر کی بات گھر میں ہی ختم ہونی چاہئے۔ بہت ہوگیا ہے اب بچگانہ حرکتیں بند ہونی چاہئیں۔ خاندان اور اہلیہ میرا نام برباد کررہے ہیں لیکن میں یہی کہوں گا کہ شادی کے بعد گھر والوں نے میری بیوی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ بھائی بہن معاملے کو بار بار سوشل میڈیا پر لاتے رہے‘ میں نے والد کو اس سے متعلق بتایا لیکن کسی نے بات نہ سنی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain