اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فاقی دارلحکومت سے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے کی پرواز سے قبل سفر کو محفوظ بنانے کے لیے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا۔ اسلام آباد کے بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا اے ٹی آر طیارہ ملتان اڑان بھرنے کے لیے تیار تھا تا ہم اس پرواز کو محفوظ اور حادثے سے بچا نے کے لیے پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 7 دسمبرکو چترال سے اسلام آباد آنے والا اے ٹی آر طیارہ 661 حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، اس افسوسناک واقعے میں معروف شخصیت جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تمام دس اے ٹی آر طیاروں کا فلائٹ آپریشن معطل کرتے ہوئےانہیں عارضی طور پر گرانڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ قومی ائیرلائن کے16 سے17 طیارے زمین پر ہوں گے، پی آئی اے فلیٹ میں شامل چار طیارے اسی ماہ ریٹائر ہو جائیں گے، 9 اے ٹی آر طیارے شیک ڈان ٹیسٹ کے باعث پہلے ہی گرانڈ کئے جاچکے ہیں۔
پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ …. پرواز سے قبل قربانی دے ڈالی

