Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
    • سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • کنزا ہاشمی، زارا نور عباس اور اُشنا شاہ ایک ساتھ فلم ’شیروز‘ میں جلوہ گر
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کا نیا صوبہ ” افغانیہ “

    By Daily Khabrainدسمبر 19, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے افغان مہاجرین کو پاکستان کی شہریت دینے کامطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ افغان مہاجرین کا حق ہے۔ اتوارکو عبدالصمد اچکزئی کی برسی پر خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں پشتون اور افغان آباد ہیں‘ حکومت انہیں نکالنے کی تیاریاں کر رہی ہے لیکن ہم ایسانہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور وزراءسمیت آدھے پاکستانیوں نے دوہری شہریت حاصل کر رکھی ہے تو پھر افعان مہاجرین کو پاکستانی شہریت کیوں نہیں دی جاسکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کیلئے بارڈر (سرحد) سے لے کر اٹک اور میانوالی تک الگ صوبہ بنایا جائے جس کا نام افغانیہ ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ پشتون دہشت گرد ہیں نہ فرقہ پرست اور نہ ہی وحشی ہیں لیکن اگر ان کا مہمان ان کے گھر اور زمین کو غلط نگاہ سے دیکھے تو پھر اس کا بہت برا حشر ہوتا ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ آج ہم ایسی حالت میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی منارہے ہیں کہ افغان وطن خطرناک بحرانوں سے دوچار ہے۔ ہر طرف خون‘ بارود اور گولہ باری کی بدبو ہے اور پشتون قوم کے خون کے پیاسوں کی پیاس اب تک نہیں بجھی۔ ڈیورنڈ لائن کے دونوں اطراف پشتونوں افغانوں کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔ آج کچھ لوگوں نے ہمارے متعلق یہ رجحان پیدا کیا ہے کہ پشتون دہشت گرد ہیں اور پشتون کا مطلب وحشی ہے لیکن دراصل ایسا نہیں ہے۔ آج سارے پشتونوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پشتونوں پر منڈلاتے خطرات سے چھٹکارا پانے کیلئے متحد و متفق ہو کر جدوجہد کریں۔ ہم جس زمین پر آباد ہیں یہ ہمیں اپنے آباﺅاجداد سے ورثے میں ملی ہے۔ ہماری مٹی کو جو بھی غلط نظروں اور ارادوں سے دیکھے گا اس کے خلاف لڑنا ہمارا فرض ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اکیسویں صدی ہے اور اس صدی میں لوگ جانوروں کو بھی حساب سے مارتے ہیں لیکن پشتونوں کے سروں اور خون کا کوئی حساب کتاب نہیں۔ یہ بات ہم نے پاک افغان لویہ جرگہ میں بھی کہی تھی۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس ملک میں یہ ارمان کسی کا پورا نہیں ہوگا کہ پشتون یہاں کا چوکیدار ہو گا۔ یہاں برابری کے حساب سے رہنا ہو گا۔ یہاں آئین کی حکمرانی ہوگی۔ افواج پاکستان اپنے دائرہ کار میں آزاد ہوں گے۔ عدلیہ اور میڈیا اپنے دائرہ کار میں آزاد ہوں گے لیکن ان کی پالیسیوں کا مرکز 20 کروڑ عوام کی نمائندہ اور منتخب پارلیمنٹ ہو گی۔ ایسا پاکستان ہمیشہ زندہ باد لیکن کسی ایسے پاکستان میں رہنے کے متحمل نہیںہوسکتے جس میں آپ کا بھائی ڈاکٹر اور میرا بھائی چوکیدار ہوگا۔ اس ملک میں ہماری پشتو زبان کو سرکاری تدریسی حیثیت حاصل ہونی چاہئے۔
    محمود خان اچکزئی

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

      کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا

      کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.