کوئٹہ: (ویب ڈسیک) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، میر دانش لانگو اور پی ڈی ایم اے کے اہلکار قلات خالق آباد میں حالیہ شدید برفباری اور اس سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے جا رہے تھے کہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر ہیلی کپٹر کے پائلٹ نے مہارت کے ساتھ ہیلی کاپٹر کو زمین پر اتار لیا۔ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران تمام افراد محفوظ رہے۔





































