تازہ تر ین

لمبی زندگی کا آسان گھریلو نسخہ

لندن (خصوصی رپورٹ) محقیقین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ ہر روز تقریباً دس مرتبہ پھل اور سبزیاں کھانے سے انسان قدرے لمبی عمر تک جی سکتا ہے۔ لندن کے امپریل کالج کی اس نئی تحقیق کے مطابق ایسا کرنے سے ہر سال 78 لاکھ افراد کی قبل از وقت ہلاکت سے بچا جاسکتا ہے۔ محقیقین کی ٹیم نے اپنی تحقیق میں ایسے بعض پھل اور سبزیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کے کھانے سے کینسر اور امراض قلب کے عارضوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ تجزیے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کم مقدار میں بھی پھل اور سبزیاں کھانے کے بھی بہت سے فوائد ہیں لیکن اگر مقدار زیادہ ہو تو یہ کہیں بہتر ہے۔ محقیقین نے پھل یا سبزی کے ایک پورشن کی مقدار تقریباً 80 گرام یعنی ایک کیلے یا ناشپانی کے وزن کے برابر بتائی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain